ہمیں خواتین کے حقوق کیلیے جنگ لڑنا ہوگی وجیہہ الدین
انتخابات میں خواتین اپنا کرداراداکریں،سیمینار سے نورناز آغا اوردیگرکا خطاب
انتخابات میں خواتین اپنا کرداراداکریں،سیمینار سے نورناز آغا اوردیگرکا خطاب. فوٹو : فائل
جسٹس ریٹائرڈوجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے ساتھ مردوں کے مقابلے میں زندگی کے ہرشعبے میں تعاون کم کیا جاتاہے۔
ہمیں مل کرخواتین کے حقوق کیلیے جنگ لڑناہوگی تاکہ پاکستان کی عورت بااختیارہوسکے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے آرٹس کونسل میں پاکستان ویمن لائیرز ایسویسی ایشن (پائولا)کی جانب منعقدہ سیمینار بعنوان ''عورت کا کردار انتظامیہ اورانصاف کی تقسیم ''سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ملکی انتخابات میں خواتین اپنا کردار اداکریں تاکہ مثبت تبدیلی آسکے۔
سیمینار سے وائس چیئرمین سندھ بار کونسل محمد عاقل، جسٹس ریٹائرڈ ارشد سراج، ابرار حسن، اسد ملک، لائیرز فورم کی رہنما فائزہ خلیل ، پائولا کی صدر نور ناز آغا و دیگر نے خطاب کیا، مقررین کاکہنا تھا کہ پاکستانی معاشرے میں خواتین کوقانونی مشاورت کی مستقل ضرورت رہتی ہے اور خواتین وکلا ایسے مسائل کوزیادہ بہتر انداز میں سمجھ سکتی ہیں، تقریب کے آخرمیں سیمینارکے مہمان خصوصی ریٹائرڈوجیہہ الدین احمدزندگی کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کوایوارڈزسے نوازا گیا۔