تحریک طالبان پاکستان کی پولیو مہم چلانے کی مشروط حمایت

پولیومہم کی آڑمیں غیرملکی مفادات حاصل نہ ہوں توہمیں کوئی اعتراض نہیں،ترجمان احسان اللہ.

خدشات دورکیے جائیں اوریقین دہانی کرائیں کہ پولیو قطروں میں حرام اجزا شامل نہیں. فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ملک میں پولیو مہم چلانے کی مشروط طور پر حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگراس بات کا یقین دلایا جائے کہ پولیو مہم کی آڑمیں غیر ملکی مفادات حاصل نہیں کیے جائیں گے توہمیں ویکسین پلانے کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ہفتے کوبرطانوی نیوز ویب سائٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر یہ خدشات دورکردیے جائیں کہ پولیو مہم کی آڑ میں خفیہ ایجنسیاں ہماری جاسوسی اورجنگجوئوں کو ہلاک نہیں کرے گی توہم عوامی مفاد میں اس کی مخالفت نہیں کریں گے۔ترجمان کالعدم تحریک طالبان واضح کیا کہ وہ کسی فلاحی اور غیرفوجی اداروں پرحملے نہیں کریں گے ۔




متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما کے قتل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسان اللہ احسان نے کہا کہ پیپلزپارٹی ،متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں پر حملے جاری رہیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کابھی یقین دلایا جائے کہ پولیو کے یہ قطرے اسلامی ہیں اور ان میں حرام اجزا شامل نہیں ہیں۔ یادرہے کہ گزشتہ روز تحریک طالبان پاکستان نے پولیو ٹیموں پر حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کیاتھا۔
Load Next Story