مشرف کیخلاف ہرعدالتی فیصلے پر عمل کرینگےنگراںوزیرقانون
آمریت کی ہرشکل صرف سیاسی عمل سے ہی ختم ہوسکتی ہے،احمر بلال صوفی.
ایس ایم ظفر نے نوجوانوںکی بھر پور حوصلہ افزائی کی، تقریب سے خطاب، میڈیا سے گفتگو. فوٹو: فائل
نگراں وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور احمر بلال صوفی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سابق صدر پرویز مشرف کے کیس کے حوالے سے جو بھی فیصلہ دے گی نگراں حکومت اس پر عمل کرے گی ۔
حکومت ملک میں عام انتخابات کے بروقت اور پرامن انعقاد کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے الیکشن کمیشن کو تما م سہولیات اور تعاون فراہم کرے گی ۔ گزشتہ شام الحمرأ میں معروف قانون دان سینیٹر ایس ایم ظفر کی خودنوشت ''ایس ایم ظفر کی کہانی ان کی اپنی زبانی '' کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ پرویز مشرف یا آمریت کی ہرشکل صرف سیاسی عمل سے ہی ختم ہوسکتی ہے ۔ ملک میں انتخابات کی صورت میں سیاسی عمل کاآغاز ہوگیا ہے۔
تمام سیاسی جماعتیں اس میں حصہ لے رہی ہیں اور سیاسی عمل آگے چل پڑا ہے اور جمہوریت ہی اس عمل کو آگے بڑھا ئے گی ۔ قبل ازیں اپنے صدارتی خطاب میں وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے انتخابی عمل سے تبدیلی آئے گی۔ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی میں ایس ایم ظفر نے جو کردار ادا کیا وہ بہت کم لوگوں کے حصے میں آیا۔ تقریب سے جسٹس ریٹائرڈ زاہد حسین ، جسٹس ریٹائرڈ اﷲ نواز، مجیب الرحمان شامی، مواحد حسین شاہ، اوریا مقبول جان ، محمد اویس، ہمایوں احسان، بشریٰ رحمان ، مہناز رفیع اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔