جعفر لغاری نے 16 دریشک نے 14 کروڑ قرضہ معاف کرایا

سردار نصر اللہ نے 3 سال میںکوئی ٹیکس ادا نہیںکیا، اویس لغاری 2010 میں ٹیکس کھاگئے.

سردار نصر اللہ نے 3 سال میںکوئی ٹیکس ادا نہیںکیا، اویس لغاری 2010 میں ٹیکس کھاگئے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ امیدواروں کے گوشواروں کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 174 سے امیدوار اور سابق ایم این اے جعفر لغاری نے 16 کروڑ 72 لاکھ اور نصر اللہ دریشک نے 14 کروڑ روپے کے قرضے مختلف بینکوں سے معاف کرائے۔


جعفر لغاری نے 2012ء میں 72,364 روپے انکم ٹیکس جمع کرایا اور اپنی آمدنی 41 لاکھ 16 ہزار 212 روپے بتائی۔ سردار نصر اللہ دریشک نے گزشتہ 3 سال کے دوران کوئی ٹیکس ادا نہیںکیا۔ ان کے فرزند اور سابق وزیر خزانہ پنجاب حسنین بہادر دریشک نے صرف 2011ء میں صرف 32.079 روپے انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ 2010 میں صفر آمدنی ' 2011ء میں 3 کروڑ34 لاکھ اور 2012ء میں 2کروڑ 80 لاکھ آمدنی بتائی۔ سابق ایم این اے اویس لغاری نے بھی 2010ء میں کوئی ٹیکس ادا نہیںکیا۔

2011ء میں انھوں نے 16,900 روپے اور 2010ء میں 65,532 روپے ٹیکس دیا۔ اویس لغاری قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 173 اور 174 سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔
Load Next Story