دفتری اوقات کے بعدکام پرملازمین کے الائونس میں150فیصداضافہ
یومیہ کنوینس الائونس100روپے،چھٹی والے دن125روپے یومیہ ملیںگے،نوٹیفکیشن جاری.
گلگت بلتستان میں کام کرنیوالوں کی تنخواہ میں رننگ بنیادی تنخواہ کے25فیصدکے برابراضافہ . فوٹو ایکسپریس ٹریبیون
وفاقی حکومت نے دفتری اوقات کے بعد فترمیں ڈیوٹی دینے والے گریڈایک تا16کے ملازمین کے الائونس میں 150 فیصد تک اضافہ کردیاہے۔
سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے گلگت بلتستان میںتعینات ملازمین کی تنخواہوںمیںرننگ بنیادی تنخواہ کے25 فیصدکے برابر اضافہ کردیاہے اوررننگ بیسک تنخواہ کے 50 فیصدکے برابر''ہارڈایریاالاونس'' فراہم کرنے کانوٹی فکیشن جاری کردیا۔وزارت خزانہ کی طرف سے دوآفس میمورنڈم جاری کیے گئے جن کے تحت پہلے میںبتایاگیاکہ ورکنگ ڈے کے دوران دفتری اوقات کارکے بعددیرتک بیٹھنے والے ملازمین کاکنوینس الائونس 50 روپے یومیہ سے بڑھا کر 100روپے کردیاگیاہے۔
جبکہ تعطیل والے دن کام کے لیے آنیوالے ملازمین کے لیے یہ الائونس 75 روپے یومیہ سے بڑھاکر125روپے کردیاگیا۔اس کااطلاق ڈرائیورز اور ڈسپیج رائیڈرز(ڈی آرز)پرنہیںہوگا۔ دوسرے میمورنڈم میںبتایاگیاکہ وزارت خزانہ نے گلگت بلتستان میںتعینات ملازمین کی تنخواہوں میںرننگ بنیادی تنخواہ کے 25 فیصدکے برابر اضافہ کردیاہے اور رننگ بیسک تنخواہ کے 50 فیصد کے برابر''ہارڈایریاالاونس'' فراہم کرنیکافیصلہ کیاہے۔آفس میمورنڈم کے مطابق یہ الائونس یکم جولائی 2005 کی رننگ بنیادی تنخواہ پرفراہم کیاجائیگاجبکہ رننگ بنیادی تنخواہ کے 50 فیصدکے برابر اسپیشل تنخواہ کی ادائیگی کے بقایاجات بھی اداکیے جائیںگے۔