لاپتا بھارتی نوجوان امرجیت سنگھ کا پتا چل گیا
امرجیت فیس بک کے ذریعے دوست بننے والے شیخوپورہ کے رہائشی عامر رزاق کے گھر تین سے مہمان تھا
امرجیت فیس بک کے ذریعے دوست بننے والے شیخوپورہ کے رہائشی عامر رزاق کے گھر تین دن سے مہمان تھا (فوٹو: ایکسپریس)
متروکہ وقف املاک بورڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چار روز سے لاپتا بھارتی نوجوان امرجیت سنگھ کو بالآخر تلاش کرلیا۔
متروکہ وقف املاک بورڈ ذرائع کے مطابق امرجیت شیخوپورہ میں اپنے ایک دوست عامر رزاق کے گھر مہمان تھا۔ امرجیت اور عامر رزاق کی فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔
یہ پڑھیں: بیساکھی میلے میں شرکت کرنے والا بھارتی سکھ نوجوان لاپتہ ہوگیا
امرجیت نے عامر سے جھوٹ بولا کہ اس کے پاس تین ماہ کا ویزا ہے تاہم اس کے لاپتا ہونے کی خبر میڈیا پر نشر ہوئی تو عامر پریشان ہوگیا اور اس نے متروکہ وقف املاک بورڈ کو اطلاع دی کہ بھارتی نوجوان اس کے گھر میں مہمان ہے، جس پرامرجیت سنگھ کو عامررزاق کے گھرسے تلاش کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق امرجیت کو کل واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھیج دیا جائے گا۔
یہ پڑھیں: بھارتی نومسلم خاتون کے ویزا میں 6 ماہ کی توسیع