واٹر کمیشن میں پانی کا شکایتی مرکز قائم کر دیا گیا
ضلع غربی میں پانی کیوں نہیں آرہا،کمیشن،بلدیہ ٹاؤن کاپانی بیچاجارہاہے،مکین
4آراو پلانٹس کی بجلی کیسے کاٹی،کیاکے الیکٹرک قانون سے ماوراہے، کے الیکٹرک کاآڈٹ کراتے ہیں،کمیشن سربراہ۔ فوٹو:فائل
ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں پانی کا شکایتی مرکز قائم کردیا گیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس (ر) امیرہانی مسلم کی سربراہی میں واٹر کمیشن کی کارروائی ہوئی، میئر کراچی وسیم اختر سمیت اعلیٰ حکام کمیشن کے روبرو پیش ہوئے،آر او پلانٹس کی بجلی کاٹنے پر کمیشن کے سربراہ کے الیکٹرک پر برہم ہوگئے کمیشن نے ریمارکس دیے کہ 4 آر او پلانٹس کی بجلی کاٹ دی گئی کوئی پوچھنے والا نہیں آپ نے شہر میں تباہی مچائی ہوئی ہے سمجھتے ہیں کہ کوئی پوچھنے والا نہیں، کمیشن نے استفسار کیا کہ کے الیکٹرک خود کو قانون سے بڑا سمجھتی ہے۔
کمیشن نے کے الیکٹرک کے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر سے مکالمہ میں کہا کہ کیا آپ آئین سے بالاتر ہیں، شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، آر او پلانٹ کی بجلی کیسے کاٹ دی گئی، چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر نے بتایا کہ سر ادائیگی کا مسئلہ تھا، کمیشن نے ریمارکس دییے ٹھیک ہے پھر آپ کا آڈٹ کراتے ہیں ، آپ کی کارکردگی کا حال یہ ہے کہ سڑکوں پر تاریں پڑی ہیں نالوں پر سے تاریں گزررہی ہیں، سڑکوں پر کیبل چھوڑ کر چلے گئے۔
کمیشن نے استفسار کیا کس قانون کے تحت زیر زمین کیبل کی ضرورت ہے، بتائیں پوری دنیا میں فٹ پاتھ پر کیبل کہاں ہوتے ہیں چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر نے بتایا کہ ہمیں کراچی میں مناسب جگہ نہیں ملتی کمیشن نے استفسار کیا کہ بتائیں آپ نے کس سے جگہ مانگی ہے کمیشن نے ریمارکس دیے فٹ پاتھوں سے تاریں گزررہی ہیں، کمیشن نے کراچی کے آر او پلانٹس کی بجلی فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
میئر کراچی نے بتایا کہ کئی مقامات پر کے الیکٹرک کی کیبل سے خطرات ہیں کیبل ہٹانے کے لیے کے الیکٹرک سے تعاون کے لیے تیار ہیں کمیشن نے کے الیکٹرک اور میئر کراچی کو فوکل پرسن کے ذریعے معاملات حل کرنے کی ہدایت کردی کمیشن کی کارروائی کے دوران کے الیکٹرک کے وکیل بیرسٹر عابد زبیری پیش ہوئے، کمیشن نے استفسار کیا بتائیں دنیا میں کہیں اس طرح کیبل بچھائی جاتی ہیں۔
جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیے ہمارے ساتھ چلیں شاہراہ فیصل دیکھیں، فٹ پاتھوں پر لے کر چلوں گا ڈیوائڈر لائنوں پر دیکھیں کیا حشر کیا ہوا ہے کمیشن نے کے الیکٹرک کے وکیل کو بکھری ہوئی کیبل کی تصاویر دکھائیں۔
کمیشن سربراہ نے کہا کہ آپ کی رپورٹس صرف کاسمیٹکس تبدیلیاں ہیں، شاہراہ فیصل کا حال دیکھیں آپ رکیں آپ کو ساتھ لے چلوں گا پورے کراچی کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے ، بنی ہوئی فٹ پاتھیں توڑکر کیبل ڈالتے ہیں اور مٹی ڈال کر نکل جاتے ہیں، کمیشن نے کے الیکٹرک کے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کو عدالتی معاون مقرر کردیا کمیشن نے ریمارکس دیے اب آپ کے الیکٹرک کی طرف سے پیش ہونے کے بجائے ہمیں معائنہ کرکے رپورٹ دیں۔
کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا کے الیکٹرک پر پاکستان کے آئین اور قانون کا نفاذ ہوتا ہے، کمیشن نے ریمارکس دیے آر او پلانٹس کی جلی کاٹنے پر شدید تحفظات ہیں، کراچی میں عام آدمی کو ویسے ہی پانی نہیں مل رہا کے الیکٹرک کے وکیل نے بتایا دسمبر سے بجلی کا بل ادا نہیں کیا گیا تھا اس لیے بجلی کاٹ دی تھی وکیل پاک اوسیس نے بتایا کہ 5 سال سے کبھی تاخیر نہیں ہوئی صرف ابھی 4 ماہ کی تاخیر ہوئی کمیشن نے ریمارکس دیے بجلی کا بل پاک اوسیس کی نہیں سندھ حکومت کی ذمے داری ہے۔
وکیل کے الیکٹرک نے بتایا آر او پلانٹس کی بجلی بحال کردی گئی ہے سندھ حکومت پرکثیر رقم واجب الادا ہے وہ بھی دلوائیں، کمیشن نے ریمارکس دیے آپ لوگوں کے مذاکرات جاری ہیں امید ہے مسئلہ حل ہوجائے گا۔
کمیشن سربراہ نے استفسار کیا ضلع غربی میں پانی کیوں نہیں آرہا ، فوکل پرسن واٹر کمیشن آصف حیدر نے موقف اپنایا کہ دوسرے اضلاع سے پانی کم کرکے ضلع غربی کو دینے کی کوشش کی جارہی ہے، واٹر بورڈ کی ضلع غربی کے لیے مختص مقدار میں10 گنا اضافہ کیا جارہا ہے، عوامی ٹینکوں اور مساجد کے ذریعے فی الحال پانی پہنچایا جارہا ہے، ایک ہفتہ میں 300 مقامات پر پانی پہنچانے کا انتظام کررہے ہیں، ضلع جنوبی میں لیاری اور دیگر علاقوں میں بھی پانی کا مسئلہ ہے کچھ آبادیوں میں پانی کی لائنیں نہیں ہیں وہاں ٹینکرز کے ذریعے پانی جاتا ہے۔
ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ ضلع وسطی کے بھی بعض علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے ، کچھ نئی آبادیاں بنی ہیں جہاں لائنیں نہیں ہیں ضلع غربی میں عوامی ٹینکوں میں آج ہی پانی پہنچادیا جائے گا، کمیشن سربراہ نے ریمارکس دیے کہ واٹربورڈ کا اسٹرکچر دیکھ کر آیا ہوں یہی اسٹرکچر ہے تو یہ تباہی ہے کمیشن نے استفسار کیا کہ پانی پہنچنے کی کون تصدیق کرے گا۔
فوکل پرسن نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں شکایتی مرکز قائم کردیا گیا ہے، کمیشن کے سامنے بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی نے شکوہ کیا کہ کئی ماہ سے پانی نہیں آرہا، خواتین رات رات بھر پانی کے لیے محلوں میں گھومتی رہتی ہیں، کمیشن نے فوکل پرسن کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی مکینوں نے شکایت کی علاقے کا سارا پانی فروخت کردیا جاتا ہے رکن صوبائی اسمبلی بھی اس معاملے میں ملوث ہیں، ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ بلدیہ ٹاؤن کا ہائیڈرینٹ ہفتہ میں2 دن کام کرتا ہے اہل علاقہ کو کافی فائدہ ہوتا ہے۔
کمیشن نے ایم ڈی واٹر بورڈ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ کئی سال کا ہے ایک دن کا نہیں، ایم ڈی واٹر بورڈ نے رپورٹ پیش کرنے کے لیے 2 دن کی مہلت مانگ لی، کمیشن کے روبرو زیر زمین پانی نکالنے سے متعلق پالیسی جمع کرادی گئی کمیشن نے سیکریٹری بلدیات کو حتمی ڈرافٹ تیار کرکے کابینہ کو بھیجنے کا حکم دے دیا، کمیشن نے زیر زمین پانی نکالنے کی آڑ میں پانی چوری روکنے کی ہدایت کردی۔
شہری نے کمیشن میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ پابندی کے باوجود ہزاروں گیلن پانی کے ٹینکرز فروخت کیے جارہے ہیں، کمیشن نے ریمارکس دیے شہریوں کو اعتماد کرنا ہوگا ایک دن میں مسئلہ حل نہیں ہوتا معاملات بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
شہری نے کہا کہ واٹر بورڈ اپنی ٹینڈر پالیسی پر خود عمل نہیں کررہا، کمیشن نے ریمارکس دیے آپ کو معلوم ہی نہیں میں خود دھکے کھا کر آیا ہوں، لوگ جیلوں میں جاچکے ہیں اور کام بھی ہوا ہے ایک دن میں نظام ٹھیک نہیں ہوتا، چوری کی لائنیں بھی کٹ رہی ہیں جسٹس (ر) امیرہانی مسلم نے ریمارکس دیے شہریوں کا حق ہے واٹرکمیشن سے رجوع کرے کچھ لوگوں کی بات جائز ہوگی کچھ کی نامناسب ہوگی ہم سب کی سنیں گے۔
فوکل پرسن نے بتایا کئی علاقوں میں لائنوں اور کہیں پمپنگ اسٹیشن کے مسائل ہیں، کمیشن نے ریمارکس دیے ہم کمیشن میں ہی شکایتی مرکز قائم کررہے ہیں اور ہر شخص کی شکایت سنی جائے گی تمام شکایات ٹاسک فورس کو دی جائیں گی، واٹر کمیشن نے شکایتی مرکز قائم کردیا، کمیشن نے پانی کی ترسیل اور تقسیم کی پیمائش کے لیے میٹرز لگوانے کی ہدایت کردی کمیشن کو بتایا گیا میٹرز کے لیے سمری بھجوادی گئی ہے۔ ایک ماہ میں تنصیب کا عمل مکمل ہوجائے گا
کمیشن نے پانی کی ترسیل اور پمپنگ اسٹیشن کی تفصیل ویب سائٹ پر رکھنے کی ہدایت کردی کمیشن نے پانی کی ترسیل اور تقسیم کا کمپیوٹرائزڈ مرکزی نظام قائم کرنے کا حکم دیا ہے، سیکریٹری بلدیات نے بتایا ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بعد ہی رقم جاری ہوسکتی ہے کمیشن نے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات سے مشاورت کرکے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی، صنعتوں میں ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کا معاملہ کمیشن میں زیر غور آیا۔
سائٹ ایسوسی ایشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کا کمبائنڈ انفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگ رہا ہے کمیشن نے ریمارکس دیے یہ منصوبہ الگ ہے ہر فیکٹری کو اپنا ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا ہوگا۔
سائٹ ایسو سی ایشن کے وکیل نے کہا ہمیں کچھ وقت چاہیے فیکٹری مالکان پلانٹس لگانے کے لیے تیار ہیں کمیشن نے ریمارکس دیے جولائی سے ذیادہ مہلت نہیں دے سکتے۔ جولائی تک پلانٹس فعال ہوجانے چاہئیں لوگوں کی بیروزگاری کی وجہ سے انسانوں کو مارا نہیں جاسکتا، بیروزگار ہوکر بھی زندہ رہیں گے پلانٹس نہ لگے تو لوگ مرجائیں گے 100 لوگوں کے روزگار کے لیے ایک ہزار لوگوں سے زندہ رہنے کا حق نہیں چھین سکتے۔
جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیے اگر اور مگر جیسے الفاظ میری ڈکشنری میں نہیں ہیں، کمیشن نے سائٹ ایسوسی ایشن کو رپورٹ پیش کرنے کے لیے 2 مئی تک مہلت دے دی، کمیشن کے روبرو پی ای سی ایچ ایس بلاکII میں غیرقانونی تعمیرات کا معاملہ بھی اٹھایا گیا درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پلاٹ 139/B پر تعمیرات جاری ہیں ڈی جی ایس بی سی اے آغا مقصود عباس نے بتایا کہ ہم نے پلاٹ سیِل کردیا تھا اب تعمیرات رک گئی ہیں۔
آغا مسعود نے بتایا کہ ہم آج ہی عمارت مسمار کردیتے ہیں کمیشن نے ڈی جی ایس بی سی اے کو 24 گھنٹے میں کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی، کمیشن کے سامنے شہر میں کچرا اٹھانے اور گندی سے متعلق سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے خلاف مئیر کراچی کی درخواست پر بھی کارروائی ہوئی کمیشن نے ریمارکس دیے کہ نالوں اور سڑکوں کی صفائی دیگر اداروں سے جڑی ہے۔
کمیشن نے آبزوریشن دیے کے ایم سی ہو یا ڈی ایم سی خود سے اکیلے کوئی کام نہیں کرسکتی، میئر کراچی کے وکیل فروغ اے نسیم نے موقف اپنایا کہ تمام محکموں کا سربراہ مئیر کراچی کو بنایا جائے فروغ اے نسیم نے کمیشن سے مکالمہ میں کہا کہ آپ سفارش کردیں باقی ہم دیکھ لیں گے، کمیشن نے ریمارکس دیے مئیر کراچی کو اختیار دینا ہمارے بس میں نہیں، تسلیم کرتے ہیں کہ شہر کے معاملات سینٹرلائزڈ ہونے چاہئیں۔
فروغ اے نسیم نے موقف اختیار کیا کہ آپ شہر کے اختیارات سینٹر لائزڈ کرنے کی سفارش سپریم کورٹ بھیج دیں، کمیشن نے ریمارکس دیے جو میرے اختیار میں نہیں وہ نہیں کرسکتا، فروغ نسیم نے کہا کہ نگران حکومت آنی والی ہے پتہ نہیں کس کی حکومت آئے کمیشن نے ریمارکس میں کہا کیا نگران حکومت پر اس معاملے کو چھوڑدیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ دنیا بھر میں میونسپلٹی کا نظام ہے مگر ہمارے ہاں سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ بنایا دیا گیا کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں کچرا نہیں اٹھایا جا رہا کمیشن نے استفسار کیا کہ ایم ڈی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کہاں ہیں ایم ڈی سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ طحہ فاروقی پیش نہیں ہوئے کمیشن نے ایم ڈی سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔
کمیشن نے ریمارکس دیے کہ طحہ فاروقی کیوں نہیں آئے کیا انھیں کمیشن کی کارروائی کا معلوم نہیں تھا، باہمی عدم اعتماد بڑا مسئلہ ہے فروغ نسیم نے موقف اختیار کیا کہ سندھ حکومت کو بتارہے ہیں کہ یہاں یہاں کچرا پڑا ہے نشاندہی کے باوجود سندھ حکومت کچرا نہیں اٹھارہی میئر کراچی نے کہا کہ کچرا نہ اٹھانے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں کچرے کے باعث لوگ بیمار ہو رہے ہیں۔ نالوں سے صفائی کر بھی دی گئی تو کچرا سڑکوں پر پڑا رہے گا۔
کمیشن نے ہدایت کی تمام ادارے باہمی مشاورت سے شہر کو بہتر بنائیں، درخواست گزار شہاب استو نے موقف اختیار کیا تمام اداروںکو پابند کریں کہ 15 دن میں کوئی اجلاس ضرور منعقد کریں کمیشن نے چیئرمین سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کو 2 ہفتوں میں اجلاس بلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور متعلقہ اداروںکو بھی شامل کیا جائے واٹر کمیشن کے سربراہ نے کارروائی 2 مئی ملتوی کردی۔