ٹرینٹ بولٹ کے حیران کن کیچ کی ویڈیو وائرل ہو گئی

اس کیچ پر خود کوہلی بھی حیران رہ گئے،ان کے پاس سوائے مایوسی میں سر ہلاتے ہوئے میدان سے باہرجانے کے کوئی چارہ نہیں تھا۔

اس کیچ پر خود کوہلی بھی حیران رہ گئے،ان کے پاس سوائے مایوسی میں سر ہلاتے ہوئے میدان سے باہرجانے کے کوئی چارہ نہیں تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ISLAMABAD/PULI ALAM, AFGHANISTAN:
رائل چیلنجرز سے میچ میں دہلی ڈیر ڈیولز کے ٹرینٹ بولٹ کے حیران کن کیچ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔


ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی نے ہرشل پٹیل کی فل ٹاس پر گیند کو بیک ورڈ اسکوائر لیگ کی جانب اچھالا، بظاہر چھکا یقینی دکھائی دے رہا تھا مگر درمیان میں بولٹ حائل ہوگئے۔ انھوں نے فضا میں ایک طرح سے اڑتے ہوئے نہ صرف گیند کو تھاما بلکہ خود کو بائونڈری سے ٹکرانے سے بھی محفوظ رکھا۔

اس کیچ پر خود کوہلی بھی حیران رہ گئے مگر ان کے پاس سوائے مایوسی میں سر ہلاتے ہوئے میدان سے باہر جانے کے کوئی چارہ نہیں تھا۔
Load Next Story