ٹنڈولکر کی پرفارمنس ان کے معیار کی نہیں اسٹیو وا بھی بول پڑے

ٹنڈولکر کی حالیہ پرفارمنس بہترضرور مگر اسے ان کے معیار کے مطابق قرار نہیں جاسکتا، اسٹیو وا.

ٹنڈولکر کی حالیہ پرفارمنس بہترضرور مگر اسے ان کے معیار کے مطابق قرار نہیں جاسکتا، اسٹیو وا.فوٹو: فائل

سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیووا کا کہنا ہے کہ سچن ٹنڈولکر کی حالیہ پرفارمنس ان کے معیار کے مطابق نہیں، انھیں خود ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلینا چاہیے۔


نجی دورے پر کیرالا میں موجود ماضی کے اسٹار کرکٹر نے کہا کہ ٹنڈولکر کی حالیہ پرفارمنس بہترضرور مگر اسے ان کے معیار کے مطابق قرار نہیں جاسکتا، یہ فیصلہ انھوں نے خود کرنا ہے کہ انھیں کب ریٹائر ہونا ہے۔ اسٹیووا نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کوالٹی اور ٹیلنٹ دونوں کی اشد ضرورت ہوتی ہے اس کا ون ڈے یا ٹوئنٹی 20 سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ حالیہ دورہ بھارت میں آسٹریلوی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بارے میں انھوں نے کہا کہ یہ ایک عارضی چیز ہے آسٹریلوی ٹیم پھر سرخرو ہوگی، اس شکست کی ذمہ داری کوچ پر نہیں ڈالی جاسکتی۔
Load Next Story