کرس گیل آئی پی ایل میں 2 ہزار رنز بنانے کے قریب
ویسٹ انڈین آل رائونڈر کل دہلی کے خلاف یہ سنگ میل عبور کرسکتے ہیں.
ویسٹ انڈین آل رائونڈر کل دہلی کے خلاف یہ سنگ میل عبور کرسکتے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
ویسٹ انڈین آل رائونڈر کرس گیل دنیا بھر میں ٹوئنٹی 20 لیگز میں جارحانہ انداز سے بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں۔
تاہم منگل کو وہ دہلی کیخلاف رائل بنگلور چیلنجرز کی نمائندگی کرتے ہوئے آئی پی ایل میں 2 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرسکتے ہیں، وہ اب تک لیگ کے 48 مقابلوںمیں 51.25 کی اوسط سے 1999رنز اپنے نام جوڑ چکے ہیں، رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرت کوہلی موجودہ سیزن میں اب تک رنز بٹورنے والوں میں سب سے آگے ہیں، نوجوان بھارتی بیٹسمین 64.00 کی شاندار اوسط سے 256رنز اسکور کرچکے ہیں، انھوں نے چنئی کیخلاف گذشتہ دن 47 گیندوں پر 58رنز بناکر ایونٹ میں 10 ویں ففٹی مکمل کی، ان کے بعد دنیش کارتھک چار میچز میں 56.00 کی اوسط سے 224رنز بناکر موجود ہیں۔
بنگلور کی ہی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی قائد ابراہم ڈی ویلیئرز نے چنئی کیخلاف 32 گیندوں پر 64رنز بناکر ایونٹ میں 9ویں ففٹی جڑی، دوسری جانب سنسنی خیزمقابلے میں 4وکٹ سے فتحیاب ہونیو الی چنئی کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ایونٹ میں 50 شکار کرنیو الے دوسرے وکٹ کیپر کا اعزاز پالیا، ان سے قبل گلکرسٹ کو وکٹ کے عقب میں شکاروں کی ففٹی بنانے کا موقع مل چکا ہے، دھونی نے اب تک 81 میچز میں 18 اسٹمپڈز اور 32 کیچز کیے ہیں، بنگلور کے ونے کمار 8وکٹوں کے ساتھ ایونٹ کے سب سے کامیاب بولر بنے ہوئے ہیں، اسی طرح چنئی کی فتح میں کلیدی کردارادا کرنے والے رویندرا جڈیجا کو دوسری مرتبہ کسی آئی پی ایل مقابلے کا بہترین پلیئر چناگیا۔