باکسنگ کیوبا کے ڈیوکس ورلڈ ٹائٹل کے دفاع میں سرخرو
ججز کے متفقہ فیصلہ میں کامیاب، نونیٹو ڈونائر کو 12 برس بعد پہلی شکست کا سامنا.
ججز کے متفقہ فیصلہ میں کامیاب، نونیٹو ڈونائر کو 12 برس بعد پہلی شکست کا سامنا۔ فوٹو: فائل
کیوبا کے گولیرمو ریگون ڈیوکس نے نونیٹو ڈونائر کو مات دیکر فیدرویٹ ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرلیا۔
12 رائونڈ پر محیط اس فائٹ میں کیوبن باکسر کو تینوں ججز کے متفقہ فیصلے پر 114-113، 115-112 اور 116-111 سے کامیاب قرار دیاگیا، دوسری جانب شکست خوردہ فلپائنی نژاد امریکی باکسر ڈونائر کی 12 برسوں میں یہ پہلی ناکامی بنی۔تفصیلات کے مطابق ڈبلیو بی اے جونیئر فیدرویٹ ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ میں دفاعی چیمپئن کیوبا کے گولیرمو ریگون ڈیوکس کو فلپائنی باکسر نونیٹو ڈونائر کا چیلنج درپیش تھا،فائٹ مکمل12رائونڈزتک جاری رہی اگرچہ 10ویں رائونڈ میں کیوبن باکسر کینوس پر گرے لیکن جلدہی انھوںنے اپنے حواس مجتمع کرتے ہوئے مقابلے میں واپسی کی۔
ڈونائر نے اس رائونڈ میں لیفٹ ہک کی مدد سے ابتدا ہی میں حریف باکسر پر ہلہ بول دیا تھا جس پر وہ وقتی طور پر دبائو میں آگئے تھے، اختتامی رائونڈ میں ڈیوکس کے بائیں ہاتھ کے زوردار مکے سے ڈونائر کی دائیں آنکھ کے قریب کٹ پڑگیا تھا، جس کے بعد انھوں نے بیشتر وقت گلووز سے اپنا چہرہ بچانے میں ہی صرف کیا، اس کامیابی کے ساتھ ہی 32 سالہ ڈیوکس کے پرو مقابلوںمیں ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ دراز ہوگیا وہ اب تک 12 فائٹس میں کسی حریف کے قابو میں نہیں آسکے ہیں البتہ انھوں نے اپنے 8 حریفوں کو ناک آئوٹ ضرور کیا ہے۔
ڈیوکس کو 2000 کے سڈنی اور 2004 کے ایتھنز اولمپکس میں گولڈ میڈلز جیتنے کا بھی اعزاز حاصل ہوا ہے،اس کے علاوہ وہ 2001 اور 2005 میں ورلڈ امیچر چیمپئن شپ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔دوسری جانب ڈونائر کی یہ گذشتہ 12برسوں میں پہلی ناکامی ہے اس سے قبل انھیں 10 مارچ 2001 کو اپنی دوسری پرو فائٹ میں شکست کا سامنا رہاتھا، ان کا مجموعی ریکارڈ31-2 ہے، جس میں 20 ناک آئوٹ فتوحات شامل ہیں۔