سندھ میں بھرپور انتخابی مہم چلائی جائیگی پیپلز پارٹی

ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اور ضلعی سطح پر بڑے انتخابی جلسے منعقد کیے جائیں گے.

ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اور ضلعی سطح پر بڑے انتخابی جلسے منعقد کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پی پی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔


اجلاس میں تاج حیدر، جام مہتاب ڈہر، نوید قمر، پیر آفتاب شاہ جیلانی، منظور حسین وسان، وقار مہدی، راشد ربانی، عاجز دھامرہ، میر سہراب مری، شہادت اعوان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر کریم خواجہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال عام انتخابات کی حکمت عملی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور و خوص کیا گیا۔

اجلاس میں سابقہ وفاقی عوامی حکومت باالخصوص اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی عوام اور صوبے کے لیے بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت،تدبر،فہم و فراست اور مفاہمت کی پالیسی کے باعث عوامی حکومت نے ملک کی تاریخ میں اپنی آئینی مدت پوری کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں انتخابی مہم بھرپور اور زور و شور کے ساتھ چلائی جائے گی اور ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور ضلعی سطح پر بڑے انتخابی جلسے منعقد کیے جائیں گے جس سے پارٹی کی مرکزی قیادت اور دیگر صوبائی اور مقامی رہنما خطاب کریں گے۔
Load Next Story