نیب نے 16کروڑ غبن کے الزام میں سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ کو گرفتار کرلیا

ان پر 16 کروڑ روپے خورد برد کرنے کا الزام ہے ۔سجاد حیدراس وقت ڈائریکٹر پورٹ قاسم کے عہدے پر فائز ہیں۔

ان پر 16 کروڑ روپے خورد برد کرنے کا الزام ہے ۔سجاد حیدراس وقت ڈائریکٹر پورٹ قاسم کے عہدے پر فائز ہیں۔ فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ نے کروڑوں روپے کی خورد برد کے الزام میں سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سجاد حیدر شاہ کو گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس کو نیب کے تعلقات عامہ کے افسر احمد نے بتایا کہ قومی احتساب بیورو نے اتوار کو کلفٹن بلاک 2 میں چھاپہ مار کر کرپشن کیس میں ملوث سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ سجاد حیدر شاہ کو گرفتار کرلیا ،ان پر 16 کروڑ روپے خورد برد کرنے کا الزام ہے ۔سجاد حیدراس وقت ڈائریکٹر پورٹ قاسم کے عہدے پر فائز ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story