بلدیہ ٹاؤن کی4یوسیز میں انسداد پولیو مہم شروع نہ ہوسکی
سیکیورٹی اہلکار کم تھے،3یوسیزمیں مہم آج سے شروع کی جائے گی، ذرائع
سیکیورٹی اہلکار کم تھے،3یوسیزمیں مہم آج سے شروع کی جائے گی، ذرائع. فوٹو: فائل
کراچی میں سہ روزہ انسداد پولیومہم کے دوران رضاکاروں کوتحفظ فراہم کرنے کیلیے پولیس کی20فیصد نفری مختص کی گئی ہے۔
جو سیکیورٹی کیلیے ناکافی بتائی جاتی ہے، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی میں پولیومہم کے لیے پولیس کی20 فیصد تعیناتی کم ہے، یہی وجہ ہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں انسدادپولیومہم کے پہلے دن سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے 4یونین کونسلوں میں پولیومہم شروع نہ کی جاسکی۔
محکمہ صحت کے افسر کے مطابق3یونین کونسلوں میں مہم آج سے شروع کی جائیگی، محکمہ صحت کے افسرکے مطابق بلدیہ ٹاؤن کی 8یونین کونسلوں میں3سوپولیو اہلکاروں کوتعینات کیاگیا ہے۔