سنی دیول کامیڈی فلم میں کنگنا رناوت کے ساتھ نظر آئیں گے

رادھیکا را کی ہدایات میں بننے و الی یہ فلم سترہ مئی کو ریلیز ہو رہی ہے۔

رادھیکا را کی ہدایات میں بننے و الی یہ فلم سترہ مئی کو ریلیز ہو رہی ہے۔ فوٹو : فائل

ایکشن کے لیے مشہور سنی دیول اس بار کامیڈی فلم میں فن کے جوہر دکھانے آ رہے ہیں، کنگنا رناوت کے ساتھ ان کی فلم''آئی لو نیوایئر''آئندہ ماہ ریلیز ہو رہی ہے۔


رومانٹک کامیڈ فلم آئی لو نیو ایئرایک نوجوان جوڑے کی کہانی ہے۔ فلم کے ہیرو ہیروئن نئے سال کی تقریب میں اچانک ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ پہلی ہی ملاقات میں دونوں ایسی غلطیاں کرتے ہیں جنھیں دیکھ کر کوئی بھی ہنسی روک نہیں پاتا۔ فلم اس وقت دلچسپ موڑ لیتی ہے جب انھیں احساس ہوتا ہے کہ ان کی محبت دم توڑنیل گی ہے۔ رادھیکا را کی ہدایات میں بننے و الی یہ فلم سترہ مئی کو ریلیز ہو رہی ہے۔
Load Next Story