متحدہ مجلس عمل کا ملک گیر جلسوں کا اعلان
29 اپریل مردان، 9 مئی ملتان، 12 مئی مستونگ، 13 مئی کو مینارِ پاکستان پرجلسے ہونگے
اس وقت امت مسلمہ جنگ کی آگ میں جل رہی ہے، ایم ایم اے مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں سمیت پوری امہ کی آواز بنے گی، گفتگو۔ فوٹو: فائل
متحدہ مجلس عمل نے انتخابی مہم کا آغاز 13 مئی کو مینارِ پاکستان پرجلسے سے کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایم ایم اے کا سربراہی اجلاس نائب امیرجماعت اسلامی میاں محمد اسلم کی رہائشگاہ پر ہوا جس کی صدارت مولانا فضل الرحمن نے کی۔ اجلاس میں سراج الحق، ساجد نقوی، انس نورانی سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی سلامتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اس وقت ملک عالمی استعماریت کے دباؤ میں ہے،انھوں نے کہاکہ چینلجز سے نمٹنے کے لیے امت مسلمہ میں بیداری پیدا کرینگے،13 مئی کومینار پاکستان کے بعد 9 مئی ملتان اور 12 مئی مستونگ میںعوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت امت مسلمہ جنگ کی آگ میں جل رہی ہے، ایم ایم اے پوری امہ کی آواز بنے گی، ہم مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آواز بنیں گے، فضل الرحمان نے کہاکہ اہم شعبوں کو بین الاقوامی دباؤ سے نکالیں گے۔
اجلاس میں آنے والے دنوں کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا،یک جان ہوکرانتخابی مہم کا آغاز کریں گے،صوبائی پارلیمانی بورڈتشکیل دیے جاچکے ہیں،مرکزی پارلیمانی بورڈبھی تشکیل ہونیوالا ہے،2 مئی کو اپنے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔