پیٹرنز ٹرافی گریڈٹوکرکٹ نیوی کیخلاف سعد علی کی سنچری

کے ای ایس سی نے347 رنز بنالیے، پاکستان اسٹیل کی ٹیم 111 پر ڈھیر ہوگئی

کے ای ایس سی نے347 رنز بنالیے، پاکستان اسٹیل کی ٹیم 111 پر ڈھیر ہوگئی. فوٹو : فائل

پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں کے ای ایس سی نے نیوی کیخلاف347 رنز بنالیے، سعد علی117 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جاوید منصور نے 85 رنز بنائے، فراز احمد اور شکیل احمد نے3,3 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوی کی ٹیم24رنز پر2 وکٹیں گنوا کر مشکلات کا شکار ہے۔ پاکستان اسٹیل کی ٹیم 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی، صدف حسین اور عاطف مقبول نے3,3 پلیئرز کو آؤٹ کیا۔ سوئی سدرن گیس نے 4 وکٹ پر 295 رنز بنا کر پوزیشن مستحکم بنا لی،سعید بن ناصر81اور آصف ذاکر55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پی ٹی وی نے نواز احمد کے174 رنز کی بدولت446رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، ذیشان مشتاق نے75 رنز بنائے، بابر رحمان نے5 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں کے پی ٹی نے ایک وکٹ پر23 رنز بنا لیے ہیں،کسٹمز کے خلاف سعودی ٹیم 263 کا مجموعہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی، محمد زوہیب 46 اور وقاص احمد42 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے،کلیم ثنا نے 6 اور یاسر حسین نے2 وکٹیں لیں،کسٹمز نے بغیر کسی نقصان کے27 رنز بنا لیے۔ سی ڈی اے نے 8 وکٹ پر 370 کا مجموعہ حاصل کیا، شعیب خالق 86، کامران حسین ناقابل شکست65 اور فیضان ریاض59رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔




تسلیم عارف نے4 وکٹیں حاصل کیں،فیس فریش نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے49 رنز اسکور کرلیے، سروس کی ٹیم240 پر آؤٹ ہوئی، عمیر شریف53 اور ستار خان63 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، محمد عادل شاہ5 اور سید محمود 4 وکٹیں لے اڑے، جواب میں انکم ٹیکس ٹیم کے 16 رنز پر2 بیٹسمین پویلین کا راستہ دیکھ چکے۔ پاکستان آرمی کیخلاف میڈی کیم کی ٹیم 280 رنز بنا سکی، اختر عابد72، شاہد ایوب52 اور عمران احمد 46 کے ساتھ نمایاں رہے، خادم جان نے5 اور شاہد خان نے 3 وکٹیں لیں۔ پاکستان آرمی نے41 پر 2 وکٹوں کا نقصان اٹھا لیا۔

ہمک ٹیم نے 224 کا مجموعہ ترتیب دیا،اظہر ایوب 59 اور احسن عباسی55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، رضوان اکبر اور محمد آفتاب نے 4,4 وکٹیں اپنے نام کیں، عمر نے واحد وکٹ گنوا کر 59 بنا لیے ہیں۔ پی ای بی نے 8 وکٹ پر222 رنز جوڑے، اویس اقبال نے سنچری بنائی، حمزہ اکبر نے57رنز اسکورکیے، فیاض بٹ، امجد منصور، طحہٰ اور ریحان رفیق نے2,2 وکٹیں حاصل کیں، ڈالر ٹیم نے ایک وکٹ پر 40 رنز بنا لیے۔
Load Next Story