برطانوی میراتھن ایتھلیٹ ریس کے دوران ہلاک ہوگئے

دل کا دورہ پڑنے کا شبہ،زمین پر گرنے کے بعد طبی امداد دینے کی کوشش کام نہ آئی۔

دل کا دورہ پڑنے کا شبہ،زمین پر گرنے کے بعد طبی امداد دینے کی کوشش کام نہ آئی. فوٹو: رائٹرز

ایک برطانوی میراتھن ایتھلیٹ ریس کے دوران ہلاک ہو گئے، شبہ ہے کہ انھیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

لندن سے تعلق رکھنے والے اس ایتھلیٹ کو ہوو شہر میں زمین پر گرنے کے بعد طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی، سسیکس پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں برائٹن کے رائل سسیکس کاؤنٹی اسپتال لے جایا گیا جہاں ہنگامی آپریشن بھی کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے، پولیس کے مطابق ان کے رشتے داروں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔


ریس کے ڈائریکٹر ٹم ہچنگز نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک خبر ہے، میراتھن کے دوران ہلاک ہونے والے ایتھلیٹ کا نام برائٹن تھا، انھوں نے کہا کہ ہم نے بڑی سخت ہنگامی منصوبہ بندی کر رکھی ہے، اور لندن میراتھن جیسے بلند پایہ مقابلے سے بہت کچھ سیکھا،ایتھلیٹ کو موقعے پر ہی سینئر ڈاکٹرز، نرسوں اور دیگر طبی عملے نے امداد دی، انھیں ایمبولنس میں اسپتال لے جایا گیا لیکن اس کے باوجود وہ رائل سسیکس کاؤنٹی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ ہچنگز نے مزید کہا کہ میراتھن ریس کے تمام شرکا اس افسوسناک خبر کی وجہ سے صدمے کی کیفیت میں رہے اور ان کے خاندان کے دکھ میں شریک ہیں۔



سسیکس پولیس کے ترجمان نے کہا کہ پونے 12 بجے ہنگامی امداد کی درخواست کی گئی تھی،انھیں طبی عملے اور ایک پولیس اہلکار نے موقعے ہی پر طبی امداد دینے کی کوشش کی جس کے بعد ایمبولنس میں اسپتال لے جایا گیا،ان کا آپریشن بھی ہوا لیکن وہ اس کے تھوڑی دیر بعد چل بسے۔ اتوار کو برائٹن میراتھن میں 9 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیاتھا،اس کا آغاز انگلش کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر میٹ پرائر نے پریسٹن پارک سے کیا،اس سالانہ ریس کا آغاز 2010 میں ہوا تھا۔
Load Next Story