ارکان کے حلف میں تبدیلی کے متعلق رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت

عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل سے رپورٹ طلب کرلی،سماعت 8مئی تک ملتوی

عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل سے رپورٹ طلب کرلی،سماعت 8مئی تک ملتوی. فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقر اور جسٹس سید محمد فاروق شاہ کی دو رکنی بینچ نے اسلامی نظریاتی کونسل کوارکان پارلیمنٹ کے حلف میں تبدیلی کے متعلق رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فاضل بینچ نے یہ ہدایت انجمن اصلاح معاشرہ کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جاری کی اور آئندہ سماعت8مئی کیلیے ملتوی کردی، درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ یہ اہم اسلامی اور قومی مسئلہ ہے کیونکہ کام کی بنیاد ہی غلط ہوگی تو آگے بھی غلطیاں ہی ہوں گی ۔




عدالت نے درخواست گزارکو اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تو درخواست گزار حاجی گل نے کہا آئین کے مطابق ہم اسلامی نظریاتی کونسل میں کوئی بھی سوال نہیں بھیج سکتے، یہ اختیار صرف صدر، گورنر یا پارلیمنٹ کی مخصوص تعداد ہی کو حاصل ہے لہٰذا معاملے کا جائزہ لینے کیلیے عدالت اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوائے کیونکہ اس سے قبل معزز عدالت نے الیکشن نامزدگی فارم کے حلف کے متعلق بھی اسلامی نظریاتی کونسل کی مشاورت سے آئندہ نامزدگی فارم چھپوانے کا حکم صادر کیا تھا۔
Load Next Story