صاحب خان گاہو بیٹوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل
آئندہ انتخابات میں بھی عوام پیپلز پارٹی کو ہی کامیاب کریں گے،اویس مظفر
عوام کی طاقت سے ٹھٹھہ سے شیرازیوں کی اجارہ داری ختم کردینگے،ریلی سے خطاب۔ فوٹو: فائل
ٹھٹھہ کی گاہو برادری سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے سابق رکن سندھ اسمبلی صاحب خان گاہو نے اپنے تینوں بیٹوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔
انھوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتمادکا اظہارکرتے ہوئے گاہو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کہ وہ پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اویس مظفر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے عوام کی5سال خدمت کی ہے ، اس کی بنیاد پر آئندہ ہونیوالے انتخابات میں بھی عوام پیپلز پارٹی کو ہی کامیاب کرینگے۔
اس موقع پر ٹھٹھہ کی اہم شخصیت الطاف خواجہ نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کا خیرمقدم کیا، ایک سوال کے جواب میں اویس مظفر نے کہا کہ مجھے ٹھٹھہ کے عوام پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے تمام امیدواروں کو کامیاب کریں گے ۔ ٹھٹھہ پیپلزپارٹی کا گڑھ رہا ہے ، لیکن شیرازیوں نے طاقت کے زور پر ٹھٹھہ کے عوام کو یرغمال بنالیا تھا اور انشا اللہ عوام کی طاقت سے ٹھٹھہ سے شیرازیوں کی اجارہ داری ختم کردینگے۔
ٹھٹھہ کے عوام کو جن بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے انشا اللہ اقتدار میں آکر ان تمام محرومیوں کا ازالہ کیاجائے گا،بعدازاں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ہزاروں افراد کی ریلی سے خطاب کے دوران اویس مظفر نے کہا کہ ٹھٹھہ کے عوام آج خود کو شیرازی برادری کی اجارہ داری سے آزاد سمجھیں، اب ٹھٹھہ کے عوام پر کسی بھی طاقتور کا ظلم و ستم برداشت نہیں کریں گے، اس موقع پر ٹھٹھہ کی مشہور شخصیت سردار لقمان خان ملکانی نے اویس مظفر کے اعزاز میں پر تکلف استقبالیہ کا اہتمام کیا ،ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی مختلف برادریوں کے لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔