ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلیے 15روزہ مہم کا آغاز کر دیا گیا
مہم سے شہریوں میں ٹریفک کے اصول سے آگاہی ہوگی،عبدالخالق شیخ، قمر رضوی
مہم سے شہریوں میں ٹریفک کے اصول سے آگاہی ہوگی، عبدالخالق شیخ، قمر رضوی. فوٹو: فائل
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں میں ٹریفک قوانین کی آگہی کیلیے15روزہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔
جس کا باقاعدہ افتتاح سلیم واحدی آڈیٹوریم میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا جس میں ایڈیشنل آئی جی سندھ ٹریفک سید ذاکر حسین ، ڈی آئی جی ٹریفک عبدالخالق شیخ اور اے ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر قمر رضوی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک عبدالخالق شیخ نے ٹریفک مسائل اور ان کے سدباب کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک قوانین آگہی مہم کا مقصد یہ ہے کہ شہریوں کو اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے ہجوم اور جان لیوا حادثات سے کس طرح خود کو اور دوسروں کا اس سے محفوظ رکھا جائے،عبدالخالق شیخ نے کراچی کے اعداد شمار بتائے ہوئے کہا کہ شہر35سواسکوائر کلو میٹر پھیلا ہوا ہے جبکہ شہر میں موجود اسٹریٹ نیٹ ورک30ہزار کلو میٹر پر ہے۔
سڑکوں کی لمبائی جو لین مارکنگ کے ساتھ190کلو میٹر ہے جس میں2سال سے کوئی تبدیلی یا اپ ڈیٹ نہیں ہوئی، انھوں نے مزید بتایا کہ شہر میں13ہزار ہیوی گاڑیوں کی آمد رفت ہوتی ہے ، اجلاس میں ٹریفک حادثات ہونے کی وجوہات بتائے ہوئے کہا کہ لاپروائی ، غفلت ، تیز رفتاری اور ٹریفک کے قانون سے آگاہی نہ ہونے کے باعث حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
گاڑیوں کی مینٹیننس نہ ہونے ، سڑکوں کی خستہ حالی اور سڑکوں پر تجاویزات کا ہونا بھی حادثات کی بڑی وجہ بن رہا ہے ، انھوں نے کہا کہ اس مہم سے شہریوں میں ٹریفک اصول کی آگاہی ہوگی اور آگاہی مہم کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلیے رضا کاروں کی معاونت حاصل کی جائے گی۔