وائرل بیماریاں ڈاؤیونیورسٹی نے ماہرین پر مشتمل کمیٹی قائم کردی

ہیمریجک فیور سانس یابات کرنے سے نہیں پھیلتا ہے،پرووائس چانسلر پروفیسر عمرفاروق

ہیمریجک فیور سانس یابات کرنے سے نہیں پھیلتا ہے،پرووائس چانسلر پروفیسر عمرفاروق.فوٹو سٹینفورڈ

لاہور:
ڈاویونیورسٹی نے کراچی میں کانگو اور ڈنگی وائرس سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنے کیلیے ماہرین پر مشتمل کمیٹی قائم کردی، یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر عمرفاروق نے کہا ہے کہ کمیٹی کے ماہرین ہیمریجک فیور سمیت دیگر وائرس سے تحفظ آگاہی اورعلاج کیلیے عوام اور جنرل فزیشینزکوگائیڈ لائن بھی فراہم کریں گے۔


کمیٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر رفیق خانانی نے بتایا کہ کانگووائرس سے تیز بخار، جسم میں شدید درد،پٹھوں کا سست ہوجانا اور خون جمانے والے پلیٹ لیٹ کی مقدار بھی کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے خون بہنے لگتا ہے، انھوں نے کہاکہ ہیمریجک فیورکے باعث بننے والا انفیکشن سانس یامریض سے بات یا معائنہ کرنے سے نہیں پھیلتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے سے کہا کہ خون صاف کرتے ہوئے یا خون کا نمونہ لیتے ہوئے دستانوںکا استعمال رکھیں، مریض کو سنبھالتے ہوئے گائون اور ماسک کا استعمال عام احتیاطی تدابیر ہیں، انھوں نے کہاکہ پاکستان میں دو اقسام کے بخار کے وائرس ہیں جو ڈینگوفیو ر اورکرائمن کانگوکے نام سے مشہور ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story