جلد ہی کراچی میں امن کا بول بالا ہوگا نگراں وزیراعلیٰ سندھ
تاجروں کو اسلحہ لائسنس کے اجرا کے سلسلے میں احکام دیے جا چکے ہیں، وفد سے گفتگو
تاجروں کو اسلحہ لائسنس کے اجرا کے سلسلے میں احکام دیے جا چکے ہیں، وفد سے گفتگو فوٹو: فائل
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی نے کہا کہ موجودہ نگراں حکومت صوبہ سندھ کے تمام اہم مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں اور ہم لوگوں بالخصوص چھوٹے چھوٹے تاجروں /دکانداروں کے درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے تدراک کے لیے کوشاں ہیں۔
یہ بات انھوں نے پیرکو وزیراعلیٰ ہائوس میں الائنس آف مارکیٹ ایسوسی ایشن صدر اور آل صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی ۔ وفد کی قیادت صدر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر یوسف خان کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں ہارون رشید چاند، الیاس میمن، رفیق جدون، طلعت محمود، عبدالصمد اور منصور شامل تھے۔ وفد نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو درپیش مسائل بالخصوص امن و امان سے متعلق مسائل کے بارے میںآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کے آنے سے تاجروں میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے سلسلے میں موجودہ حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور جلد ہی کراچی میں امن کا بول بالا ہوگا ۔انھوں نے تاجروں کو بتایا کہ وہ تاجروں کو اسلحہ کے لائسنس کے اجرا کے سلسلے میں پہلے ہی احکام دے چکے ہیں کہ ایسے تمام چھوٹے بڑے تاجر جو کہ ٹیکس ادا کرتے ہیں یعنی این ٹی این نمبرز رکھتے ہیں وہ اپنی متعلقہ باڈیز سے تصدیق کرا کر باقاعدہ اسلحہ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔ دریں اثنا نگراں وزیراعلیٰ سے عوامی جمہوریہ چین کے قائم مقام قونصل جنرل پان گنگ جیانگ نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی ۔ چین کے قائم مقام قونصل جنرل نے کہا کہ گوادر کے حوالے سے چین اور پاکستان کے مشترکہ مفادات