سروسزاسپتال میں آتشزدگیوزیرصحت نے تحقیقات کاحکم دیدیا

سندھ گورنمنٹ سروسزاسپتال میں جمعہ کو نیورولوجی وارڈ کے قریب بجلی کے میٹروں میں آگ لگ گئی۔

آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ کے باعث دھوئیں سے متاثر ہونے والے مریضوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، فوٹو فائل

HYDERABAD:
سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال میں گذشتہ روز ایک یونٹ میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے اسپتال میں بھگدڑمچ گئی اوروارڈ میں دھواں بھرنے سے مریضوں کو فوری طورپر سول اسپتال منتقل کیاگیا۔


تفصیلات کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر واقع سندھ گورنمنٹ سروسزاسپتال میں جمعہ کو نیورولوجی وارڈ کے قریب بجلی کے میٹروں میں آگ لگ گئی جس سے وارڈ میں دھواں بھرگیا ، فوری طور پر وارڈ میں موجود مریضوں کو سول اسپتال منتقل کیاگیا۔

اسپتال کے ایم ایس کے مطابق فائر بریگیڈ حکام کو فوری طور پر طلب کیا گیا جس نے آگ پر قابو پالیا، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ کے باعث دھوئیں سے متاثر ہونے والے مریضوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا،ادھر وزیرصحت نے سروسز اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیاہے اور ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سریش کمارکو تین دن تک رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
Load Next Story