الیکشن لڑینگےاسٹیبلشمنٹ ہمارے خلاف کیوں ہوگئی حاجی عدیل

نشانہ بنایا جارہا ہے ،وہ سمجھتے ہیں ہم ان کی سوچ کی مخالفت کررہے ہیں،مشہدی.

دہشتگردوں کیخلاف کارکردگی دکھائی،اللہ پر بھروسہ ہے،اسلام الدین شیخ ،کل تک میں گفتگو. فوٹو: فائل

اے این پی کے رہنما حاجی محمد عدیل نے کہا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کی ہمیشہ مذمت اور دہشت گردوں کیخلاف بات کی ہے۔

جب طالبان کی افغانستان میں حکومت آئی تھی تو ہم نے مخالفت کی تھی۔انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں کہاکہ ہمارے صوبے میں پی پی پی پر بھی دہشت گرد حملہ نہیں کرتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں اے این پی اورایم کیو ایم ہی ان کا مقابلہ کرسکتی ہیں ۔ پیپلزپارٹی بھی ان کے مقابلے میں نہیں ہے،اللہ نے کرے حالات مزید بگڑیں لیکن ہم نے الیکشن لڑنا ہی لڑنا ہے۔


ہمیں یہ سمجھ نہیں آتاکہ اسٹیبلشمنٹ کیوں ہمارے خلاف ہوگئی ہے۔ایم کیوایم کے سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں میں سارے ہی مسلمان ہیں ،کسی کوشک نہیں ہونا چاہئے سارے ہی کلمہ گو ہیں۔اس وقت تینوں پارٹیوں کونشانہ بنایا جارہا ہے ،وہ سمجھتے ہیں ہم ان کیسوچ کی مخالفت میں لگے ہوئے ہیں ۔

ہم کہتے ہیں اپنے مذہب کو نہ چھوڑو مگردوسرے کے مذہب کو بھی اچھا سمجھو۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر اسلام الدین شیخ نے کہاکہ ہمیں اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں،سیکیورٹی پر خدشات ہیں لیکن اللہ پر بھروسہ ہے۔ہماری حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف خاطر خواہ کارکردگی دکھائی،دہشتگردوں کو پکڑا ہے تاہم کسی بھی خودکش حملہ آور کو پکڑنا بہت مشکل کام ہے۔
Load Next Story