گیس کم ہے تو سی این جی لائسنس کا اجرا کیوں چیف جسٹس

اوگرا کا فارمولا کیا ہے،کسی اور ملک میں اس طرح گیس جلائی جاتی ہے، افتخار چوہدری.

غیر قانونی سی این جی لائسنسز اجراکے میگا اسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران سوالات. فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ہر کوئی سی این جی اسٹیشن لگانے کے چکر میں ہے۔

گیس کی کمی ہے تو سی این جی اسٹیشن لگانے کے لیے لائسنس کیوں جاری کیے جاتے ہیں ۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سر براہی میں 3 رکنی بینچ نے سی این جی لائسنس کے غیر قانونی اجراء سے متعلق میگا اسکینڈل از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے اعظم خان نے اوگرا کی جانب سے جاری 1541 سی این جی لائسنس کے اجراء سے متعلق ریکارڈ عدالت میں پیش کیا ۔وکیل اوگرا افتخار گیلانی نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے 200 سی این جی لائسنس جاری کرنے کی سمری بھجوائی گئی تھی لیکن اوگرا نے کسی ایک کو بھی لائسنس جاری نہیں کیا ۔




اوگرا نے سی این جی لائسنس صرف ان لوگوں کو جاری کیے جنھیں پابندی سے قبل عبوری لائسنس دیے جاچکے تھے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اوگرا کا سی این جی لائسنس جاری کرنے کا فارمولا کیا ہے۔ کیا کسی دوسرے ملک میں اس انداز سے گیس توانائی کو گاڑیوں میں استعمال کرکے جلایا جاتا ہے۔قدرتی گیس ملکی دولت ہے جس کو مساوی انداز میں تقسیم کیا جانا چاہیے۔
Load Next Story