اسوہ حیدری ہمیں صبر و شجاعت کا درس دیتا ہےعلما

خلیفہ چہارم امیرالمومنین حضرت علی المرتضی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا وقت کی ضرورت ہے، ڈاکٹر محمد فیاض

ترویج دین کیلیے آپؓ کی قربانیاں قابل فخر ہیں، مولانا اورنگزیب فاروقی و دیگر کا سیمینار سے خطاب

KARACHI:
اہلسنت و الجماعت کے رہنمائوں مولانا اورنگزیب فاروقی، مولانا تاج محمد حنفی، ڈاکٹر محمد فیاض نے مرکز اہلسنت جامع مسجد صدیق اکبر ناگن چورنگی میں یوم علی المرتضیٰ کے حوالے سے منعقدہ فلسفہ شہادت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ چہارم امیرالمومنین حضرت علی المرتضی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا وقت کی ضرورت ہے۔


دین اسلام کیلیے آپؓ کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ، ترویج دین کیلیے آپؓ کی قربانیاں قابل فخر ہیں، خلفائے راشدینؓ کی زندگیاں حکمرانوںکیلیے مثالی نمونے کی حیثیت رکھتی ہیں، ان کے نقش قدم پر چل کر ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نجات دلائی جاسکتی ہے، ترقی کی منازل پانے کیلیے نظام خلافت راشدہ کا نفاذ ناگزیر ہے، اسوہ حیدری ہمیں صبر و شجاعت کا درس دیتا ہے، سیمینار میں اہلسنت و الجماعت کے کارکنان کے علاوہ مذہبی جماعتوں، مدارس کے علما اور مختلف طبقے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

سیمینار میں مقررین نے خلیفہ چہارم اور داماد رسولؐ حضرت علی المرتضیؓ کی زندگی کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا، اس موقع پر علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے صحابہ کرام ؓ و اہلبیتؓ کی ناموس کے تحفظ کیلیے قانون سازی ضروری ہے، سیمینار کے شرکا نے علما و کارکنان اہلسنت کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
Load Next Story