منظم زندگی گزارنے کی عادی ہوں انوشکا شرما

فوجی گھرانے سے تعلق ہے،عادتیں خراب نہیں ہوئیں،بالی وڈ اداکارہ

انوشکا شرما کاکہناتھا کہ اپنی مرضی سے کام کرنے کی عادی ہوں اور کوئی بھی کام مشروط طور پر نہیں کرتی۔ فوٹو : فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو ادکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ میرا تعلق ایک فوجی گھرانے سے ہے جس کے باعث بالی وڈ کا حصہ ہونے کے باوجود اب تک میری عادتیں خراب نہیں ہوئیں۔


ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ منظم زندگی گزارنے کی عادی ہوں جب کہ فنکاروں کیبارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انڈسٹری میں آنے کے بعد منظم زندگی نہیں گزارسکتے،کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرتی اور نہ ہی اپنے نجی معاملات میں مداخلت برداشت کرتی ہوں۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میں صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں ، میراخیال ہے کہ کسی کہ ذاتی معاملات میں مداخلت سیانسان کی عزت کم ہوجاتی ہے۔ انوشکا شرما کاکہناتھا کہ اپنی مرضی سے کام کرنے کی عادی ہوں اور کوئی بھی کام مشروط طور پر نہیں کرتی۔
Load Next Story