ڈی سی وسطی کے کریڈٹ کارڈ چوری ایک لاکھ کی خریداری بھی کرلی گئی
ملزم کو 30 ہزار کاموبائل فون فروخت کرنیوالا دکاندار زیرحراست
پیر کو ڈپٹی کمشنر سیف الرحمن پراچہ کے دفتر سے نامعلوم شخص ان کا نادرا شناختی کارڈ اور دوکریڈ ٹ کارڈ چوری کرنے کے بعد پرس کمرے کے باہر پھینک کر فرار ہوگیا. فوٹو: فائل
ڈی سی سینٹرل سیف الرحمن پراچہ کے دفتر سے نامعلوم شخص کریڈ ٹ کارڈز اور نادرا شاختی کارڈ چوری کرکے لے گیا، ملزم نے کریڈٹ کارڈ سے موبائل فون اوراسٹور سے ایک لاکھ روپے تک کی اشیا کی خریداری کرلی۔
تیموریہ پولیس نے دکاندار کوحراست میں لے کرتفتیش شروع کردی، تفصیلات کے مطابق پیر کو ڈپٹی کمشنر سیف الرحمن پراچہ کے دفتر سے نامعلوم شخص ان کا نادرا شناختی کارڈ اور دوکریڈ ٹ کارڈ چوری کرنے کے بعد پرس کمرے کے باہر پھینک کر فرار ہوگیا ، ملزم نے سرینہ مارکیٹ میں موبائل شاپ سے 30 ہزار روپے مالیت کا موبا ئل فون خریدا اور اسٹور سے تقریباً70 ہزار روپے سے زائد کی خریداری کی۔
سیف الرحمن کے پیون نے شام کے اوقات میں بتایا کہ آپ کا پرس کمرے کے باہر پڑا ہوا ہے جس پرانھوں نے فوری طور پر پرس چیک کیا تو اس میں نادرا شناختی کارڈ اورکریڈٹ کارڈزغائب تھے،انھوں نے فوری طور پر بینک سے ریکارڈ نکالا تو معلوم ہوا کہ ان کے کریڈٹ کارڈ سے تقریباً ایک لاکھ روپے کی خریداری ہوچکی ہے۔
انھوں نے فوری طور پرکریڈٹ کارڈ بلاک کرایا ، تیموریہ پولیس نے مذکورہ دکاندار کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی،تیموریہ پولیس کا کہنا ہے ڈپٹی کمشنر نے جعل ساز کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا ہے،ملزم کی گرفتاری کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا ،ملزم نے جس دکان سے موبائل فون خریدا تھا پولیس نے وہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد نادرا سے رابطہ کرلیا ، تیموریہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔