چنگ چی رکشاکے خلاف ٹرانسپورٹرزہڑتال کریں گے
ٹریفک جرمانوں میں ایک ہزار تا 3 ہزار فیصد اضافہ واپس لیاجائے، ٹرانسپورٹ اتحاد
اجلاس میں گورنر ووزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی گئی کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیکر اضافی جرمانوں اورٹیکس کا فیصلہ واپس لیں۔ فوٹو: فائل
کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ٹریفک جرمانوں و موٹر وہیکل ٹیکس میں اضافے،سی این جی ناغوں اورچنگ چی رکشاؤں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے24 اپریل سے غیر معینہ مدت کیلیے ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا اجلاس صدر ارشاد بخاری کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں شرکا نے ٹریفک جرمانوں میں ایک ہزار تا 3 ہزار فیصد اضافے اور موٹروہیکل ٹیکس میں 500فیصد اضافے پر سخت تشویش اور غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں نجی ٹرانسپورٹ کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر ایک ہفتے میں ٹریفک جرمانوں اور موٹر وہیکل ٹیکس میں اضافے واپس نہ لیا گیا، غیرقانونی چنگ چی رکشاؤں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو 24اپریل سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی جائیگی، اجلاس میں گورنر ووزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی گئی کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیکر اضافی جرمانوں اورٹیکس کا فیصلہ واپس لیں۔