ایم ایم اے کے مقابل نیا دینی اتحاد قائم کرنے کا اصولی فیصلہ
مولانا احمد لدھیانوی، حافظ سعید، ابوالخیر زبیر و دیگر شخصیات شامل ہوں گی
قیادت مولانا سمیع الحق کریں گے اور باقاعدہ اعلان 8 مئی کو کیا جائے گا، ذرائع فوٹو: ایکسپریس/فائل
پاکستان میں قائم دینی جماعتوں کے سب سے بڑے اتحادکی مسلم لیگ (ن) کی جانب مبینہ جھکاؤ کے پیش نظر ایم ایم اے کے مقابلے میں مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں نیا دینی سیاسی اتحاد قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔
مولانا سمیع الحق کی قیادت میں قائم ہونے والے نئے مذہبی سیاسی اتحاد کا باقاعدہ اعلان 8 مئی کوکیا جائے گا، نئے اتحاد کیلیے متحدہ دینی محاذ، تحفظ پاکستان اور پاکستان لیگ پر مشتمل 3 نام زیر غور ہیں، ایم ایم اے کے مقابلے میں نئے دینی اتحاد پر اصولی اتفاق منگل کے روز اسلام آباد میں دینی مدرسے میں منعقدہ ان کیمرا اجلاس میں کیا گیا جو مولانا سمیع الحق کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں ملک بھر کی 10 دینی و سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق نئے اتحاد میں جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق گروپ)، اہلسنت والجماعت، ملی مسلم لیگ، تحریک جوانان، جے یو پی ابوالخیر گروپ و دیگر شامل ہیں، یہ بھی بتایاگیا کہ مولانا سمیع الحق، مولانا احمد لدھیانوی، حافظ سعید، ابو الخیرزبیر، فضل الرحمن خلیل، پیرضیا اللہ شاہ، عبد اللہ گل سمیت دیگر شخصیات اس اتحاد میں شامل ہوں گی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ نیا دینی اتحاد تحریک انصاف کی طرف جھکائو رکھے گا جبکہ اس جھکائوکی وجہ ایم ایم اے کا جھکاؤ مسلم لیگ ن کی طرف ہونے کے باعث بتایا جا رہا ہے، واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پہلے ہی صوبہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے اتحادی ہیں جنھیں پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ ٹکٹ بھی دیا گیا تھا تاہم پی ٹی آئی کے اراکین کی مبینہ خرید و فروخت کے باعث مولانا سمیع الحق یہ نشست جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔