سعید اجمل کا ہیمپشائر سے معاہدہ خطرے میں پڑ گیا
ممکنہ دورئہ زمبابوے کے سبب اگست میں کھیلنے کا وعدہ پورا نہیں کرپائیں گے
ممکنہ دورئہ زمبابوے کے سبب اگست میں کھیلنے کا وعدہ پورا نہیں کرپائیں گے. فوٹو: فائل
مجوزہ پاک زمبابوے سیریز کے سبب سعید اجمل کا ہیمپشائر کاؤنٹی سے 60 ہزار پاؤنڈ کا معاہدہ خطرے میں پڑ گیا،آف اسپنر ممکنہ انٹرنیشنل مصروفیات کے سبب اگست میں کھیلنے کا وعدہ پورا نہیں کرپائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دورئہ زمبابوے گذشتہ سال دسمبر میں شیڈول تھا ، مہمان ٹیم نے2ٹیسٹ، 3ون ڈے اور 2ٹوئنٹی20میچ کھیلنا تھے، پی سی بی نے پاک بھارت سیریز کی بحالی کو اہمیت دیتے ہوئے افریقی ٹیم سے معذرت کرکے بعد ازاں ٹور کی حامی بھرلی،چند روز قبل ویسٹ انڈیز سے معاملات طے نہ پانے پر پاکستان کو ایک بار پھر زمبابوے کے ساتھ سیریز کیلیے گرین سگنل مل چکا۔
اگست میں سیریز کا انعقاد ہوا تو ایک طرف پاکستانی کرکٹرز کیریبیئن پریمیئر لیگ کے مقابلوں میں عدم شرکت کے سبب بھاری کمائی سے محروم رہیں گے تو دوسری طرف سعید اجمل کو بھی 60 ہزار پاؤنڈ کی خطیر رقم نہ حاصل کرنے کا صدمہ برداشت کرنا پڑے گا۔
آف اسپنر نے گذشتہ سال دسمبر میں اپنی انٹرنیشنل مصرفیات کو دیکھتے ہوئے ہی ہیمپشائر سے معاہدہ کیا تھا،انگلینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے بعد اگست میں کاؤنٹی کیلیے دستیابی میں کوئی رکاوٹ نہ ہوتی لیکن دورئہ زمبابوے کی صورت میں انھیں قومی ذمہ داریوں کیلیے بھاری مالی قربانی دینا پڑے گی۔