الیکشن ٹریبونل نے 9 اپیلیں مسترد اور 7 منظور کرلیں

29 اپیلوں کی سماعت، مراد علی شاہ،علی نواز شاہ ، ممتاز علی شاہ کی اپیلیں مسترد.

29 اپیلوں کی سماعت، مراد علی شاہ،علی نواز شاہ ، ممتاز علی شاہ کی اپیلیں مسترد. فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی الیکشن ٹریبونل نے سابق صوبائی وزیر مراد علی شاہ سمیت9 امیدواروں کی اپیلیں مسترد جبکہ7اپیلیں منظور کرلیں۔

ٹریبونل نے منگل کو مجموعی طور پر29 اپیلوں کی سماعت کی،ٹریبونل نے پی ایس72 دادو سے سابق صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ کی اپیل مسترد کردی،ریٹرننگ افسر نے ان کے کاغذات دہری شہریت پر مسترد کردیے تھے، ٹریبونل نے این اے 257سے پیپلز پارٹی کے ریاض حسین، پی ایس65 سے پیپلزپارٹی کے شجاع محمد شاہ اور علی نواز شاہ کے خلاف مسلم لیگ (ف) کے سید ممتاز علی شاہ کی اپیلیں بھی مسترد کردیںجبکہ پی ایس24سے آزاد امیدوارعبدالوحید،پی ایس111اور 113سے آزاد امیدوار سلیم انجم برکت کی اپیل منظور کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی بحال کردیے۔

مسلم لیگ فنکشنل کے میر شفقت حسین شاہ کے خلاف اپیل دائر کرنے والے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سید قربان علی شاہ کی بھی این اے 226 سے اپیل مسترد کردی گئی،آزاد امیدواروں میں مریم نواب لودھی کے این اے 250 سے اور محمد حسن کے پی ایس 43 سے، قادر بخش کے این اے 242 سے اور پی ایس 127کی مہوش نورین شامل ہیں۔




جبکہ اپیلیں منظور ہونے والوں میں آزاد امیدوار سلیم انجم برکت پی ایس 113 سے،تحریک صوبہ ہزارہ کے قمرالزماں پی ایس 90 سے، عبدالوحید پی ایس 24 سے، خادم حسین، گلزار علی اور اقلیتی نشست سے امانت طاہر کھوکر اور فرانسس ایس پال کی اپیلوں کو منظور کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں پی ایس 57 سے مسلم لیگ فنکشنل کے سید علی شاہ کے خلاف اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، متحدہ قومی موومنٹ کے سردار خان کی این اے 241 اور 239 سے، مسلم لیگ(ن) کے اختر حسین کی پی ایس43 اور 44سے، منصور حسن خان پی ایس 126سے، رانا پروین پی ایس 118 سے، آصف اعجاز، ثقلین مرزا اوردیگرکی اپیلوں کو 17 تاریخ تک کے لیے ملتوی کردیا جبکہ امیر زادہ خان نے اپنی اپیل کو واپس لے لیا، ٹریبونل نے مخصوص نشست پر فرانسس ایس پال کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 
Load Next Story