ووٹرز اور پولنگ عملے کا تحفظ یقینی بنائیں گے ڈپٹی کمشنر
ڈی آر او ،ضلعی انتظامیہ ،پولیس و رینجرز حکام کے ہمراہ پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ
ڈی آر او ،ضلعی انتظامیہ ،پولیس و رینجرز حکام کے ہمراہ پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ. فوٹو: فائل
الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو محکمہ پولیس کی جانب سے فراہم کیے جانے والے چار چار پولیس گارڈز کی متعلقہ تھانوں میں رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے ساتھ ان کے تمام کوائف بھی ریکارڈ میں لائے جائیں۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جنوبی جمال مصطفی قاضی نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کراچی جنوبی، ایس ایس پی سٹی،ایس پی کلفٹن،رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ ضلع جنوبی کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے دورے کے موقع پر کہی۔
جمال مصطفی قاضی نے اس موقع پر ہدایت دی کہ ووٹرز اور پولنگ اسٹیشن پر تعینات عملے کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشن ایسے مقامات پر بنائے جائیں جو نہ صرف محفوظ ہوں بلکہ وہ سڑکوں اور چوڑی گلیوں پر واقع ہوں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ادارے فوری کارروائی کرسکیں اور ان مقامات پر گاڑیوں کی نقل و حرکت آسان ہو، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے ہدایت کی کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔