آج درجہ حرارت بڑھے گا ہیٹ ویو کا امکان نہیں محکمہ موسمیات
ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے اور سمندر کی ہوائیں بند ہونے سے سے درجہ حرارت گزشتہ چند روز کے مقابلے میں 43 ڈگری ہوسکتا ہے۔
بدھ کوکم سے کم درجہ حرارت26.5زیادہ سے زیادہ36.6ڈگری ریکارڈکیاگیا۔ فوٹو: فائل
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ شہر میں آج آنے والی گرمی کی لہرکے دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔
ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کے دوران ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا تھا کہ آج (جمعرات) ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے اور سمندری ہوائیں رکنے کی وجہ سے درجہ حرارت گزشتہ چند روز کے مقابلے میں اضافے کے بعد 43 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے تاہم جمعے کو درجہ حرارت میں کمی کی امید کی جارہی ہے جبکہ ہفتے کو موسم معتدل ہونا شروع ہوجائے گا اس لیے اب تک کی صورتحا ل کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم انتہائی گرمی کی توقع کی جارہی ہے۔
ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق ہیٹ ویو کے لیے دیگر چند وجوہ کے علاوہ یہ بات بھی انتہائی اہم ہے کہ درجہ حرارت میں 3 دن یا اس سے زائد مسلسل اضافہ رہے ان کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کی پیشگی اطلاع فراہم کرنے کے لیے سینٹر اپریل سے کام کررہا ہے سینٹر کے ذریعے 3 روز قبل ہیٹ ویو کی پیش گوئی ممکن ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا کم سے درجہ حرارت 26.5جبکہ زیادہ سے زیادہ 36.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 74فیصد اور بعدازاں59 فیصد رہا،سمندر کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار30کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔