حیدرآباد بڑی تباہی سے بچ گیا دہشت گرد بم سمیت گرفتار
گرفتار ملزم کی شناخت سعید گھانگرو کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق کالعدم قوم پرست تنظیم سے ہے، پولیس
گرفتار ملزم کی شناخت سعید گھانگرو کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق کالعدم قوم پرست تنظیم سے ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل
حیدرآباد تباہی سے بچ گیا جب کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران بم لے جانے والا دہشت گرد بم سمیت پکڑا گیا۔
ٹنڈویوسف اور سی آئی اے پولیس ایس ایچ او انسپکٹررانا پرویز اختر کی قیادت میں میرپورخاص روڈ پر مشترکہ اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھی کہ موٹرسائیکل سوار 2 افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس انہیں مشتبہ جان کر پکڑنے کے لیے لپکی تو ایک شخص پلاسٹک کا بڑا تھیلا پھینک کر فرارہوگیا جبکہ دوسرا موٹرسائیکل سمیت گر پڑا جسے پولیس نے قابوکر لیا۔
پلاسٹک تھیلا مشکوک جانتے ہوئے پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا جس نے تھیلے کوچیک کیا تواس میں بم نکلاجسے ناکارہ بنا دیا گیا۔
بم ڈسپوزل کے سب انسپکٹر محمد اعظم نے بتایاکہ یہ دیسی ساختہ ٹائم بم تھا جس کی تیاری میں ڈیڑھ سے دوکلو باروداستعمال کیاگیا اور اگریہ پھٹتا تو دو سو میٹر کے علاقے میں تباہی پھیلاتا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سعید گھانگرو کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق کالعدم قوم پرست تنظیم سے ہے۔