موجودہ حکومت کے ریکارڈ قرضے آئندہ نسلیں بھی نہیں اتار سکتیں قائمہ کمیٹی
قرضوں کی واپسی کاپروگرام طلب،کراچی کو5سوارب کاپیکیج دینے کی تجویز۔
قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی نے بجٹ میں فاٹاترقیاتی منصوبوں کیلیے بلاک ایلوکیشن 24.5 ارب سے بڑھا کر 40 ارب روپے کرنے کی تجویز منظور کر لی۔ فوٹو: فائل
سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے بڑھتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی قرضوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے حکومت سے قرضوں کی واپسی کا پروگرام طلب کر لیا۔
قائمہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز فاروق نائیک کی زیر صدارت ہوا،جس میں کمیٹی اراکین نے بڑھتے ہوئے قرضوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے یہ قرضہ ہماری آنے والی نسلیں بھی نہیں اتار سکیں گی۔ کمیٹی نے تجویز دی کہ حکومت کم سے کم قرض لے اور ان کی واپس ادائیگی کا موثر نظام بنایاجائے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ موبائل فون پر ایڈوانس ٹیکس وصول کرنا سمجھ سے بالا تر ہے اورنائٹ پیکجزکوختم کرنے کے معاملے کو کمیٹی نے پی ٹی اے کو معاملہ ریفر کر دیا۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ(ن)کے رکن اسمبلی چوہدری خادم حسین متفقہ طورپرقائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط اوراستحقاقات کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔