سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم سپرد خاک

نمازجنازہ میں شجاعت،مفتی منیب، ثروت اعجاز،حنیف طیب سمیت سیکڑوں افراد کی شرکت.

فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں صاحبزادہ فضل کریم کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے۔ فوٹو: آن لائن

KARACHI:
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین و مرکزی جمعیت علماء پاکستان کے صدر صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی نمازجنازہ منگل کو دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

شیخ الحدیث علامہ محمد شریف نے نماز جنازہ پڑھائی۔ قبل ازیں صاحبزادہ مرحوم کا جنازہ جامعہ مسجد رضویہ سے ہزاروں عقیدت مندوں' کارکنان کے ہمراہ دھوبی گھاٹ لایا گیا۔ صاحبزادہ فضل کریم مرحوم کی نماز جنازہ کی ادائیگی پر تمام بازاروں کے تاجروں نے اپنی دکانیں بند رکھیں۔اہم سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔




فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں صاحبزادہ فضل کریم کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے۔ فوٹو: آن لائن

بعدازاں مرحوم کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں جامعہ رضویہ میں ان کے والد مولانا سردار احمد کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا' صاحبزادہ محمد فضل کریم مرحوم کے ختم قل آج صبح نو بجے مرکزی سنی رضوی مسجد جھنگ بازار میں ہوں گے۔
Load Next Story