انرجی بحران کے خاتمے کی کمٹمنٹ پر پورا اترینگے ظفر علی شاہ

ن لیگ کا ووٹ برقرار ہے، پی ٹی آئی کا اثر نہیں پڑے گا، ٹودی پوائنٹ میں گفتگو.

ن لیگ کا ووٹ برقرار ہے، پی ٹی آئی کا اثر نہیں پڑے گا، ٹودی پوائنٹ میں گفتگو.فوٹو : فائل

ن لیگ کے رہنما ظفرعلی شاہ نے کہا ہے کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ آتے ہی اندھیرے ختم کر دینگے۔


ہم نے انرجی بحران کے خاتمے کے لیے دو سال کا کہا ہے اور یہ ہماری قوم سے کمٹمنٹ ہے کہ اگر عوام نے موقع دیا تو انرجی بحران پر قابو پانے کیلیے بنائی گئی پالیسی پرعمل کرینگے۔

پروگرام ''ٹودی پوائنٹ'' میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے، ن لیگ کا ووٹ اپنی جگہ پر موجود ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ ہم لوڈشیڈنگ کی ذمے داری سے بھاگ نہیں رہے لیکن اصل میں انرجی بحران کی ذمے دار شریف برادران کی سابق حکومت ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ انرجی بحران کی ذمے دار ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتیں ہیں۔
Load Next Story