نارتھمپٹن شائر کا مشتاق محمد کے لیے اعزاز سوئٹ نام کردیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر1964 سے 1977 تک نارتھمپٹن شائر سے وابستہ رہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر1964 سے 1977 تک نارتھمپٹن شائر سے وابستہ رہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

انگلش کرکٹ کلب نارتھمپٹن شائر نے لین ولسن سینٹر پر مہمانوں کیلیے بنائے گئے نئے رومزکو اپنے سابق کپتان مشتاق محمد اور جم واٹس کے نام کردیا۔


مشتاق محمد کی زیرقیادت نارتھمپٹن سی سی نے 1976 میں جیلیٹ کپ جیتا تھا، پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر1964 سے 1977 تک نارتھمپٹن شائر سے وابستہ رہے۔ انھوں نے کلب کو اپنی زیرقیادت 98 برسوں میں پہلی بار کسی بڑے اعزاز کا حقدار بنوایا تھا، دوسری جانب جم واٹس نے 1980 میں بینسن اینڈ ہیجز کپ میں کلب کو فتح دلائی تھی،ان سے قبل ایلن لیمب، ڈیوڈ اسٹیلی، فرینک ٹائیسن اور پیٹر ویلی کے نام بھی مختلف سوئٹس کیے جا چکے ہیں۔
Load Next Story