برطانوی ویمنز ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پچھاڑ کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا
کیویز کا خسارہ اختتام سے دو منٹ قبل اسٹیسی میکلسن نے کم کیا۔
برطانوی کھلاڑی گول کر کے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔ فوٹو: ایکسپریس
برطانیہ کی ویمنز ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو3-1 سے پچھاڑ کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا، میزبان ٹیم نے اگرچہ میچ میں اپنا کنٹرول قائم رکھا لیکن پہلے ہاف میں دو پنالٹی کارنرز کو گول میں تبدیل نہیں کرپائی،
چاروں گول اختتامی 26 منٹ میں بنے، 45ویں منٹ میں الیکس ڈینسن نے پنالٹی کارنر پر گول داغ کر برطانیہ کو برتری دلائی، 59ویں منٹ میں کرسٹا کیولن نے ایک اور پی سی کو کارآمد بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنادیا، چار منٹ میں بعد سارا تھامس نے میچ کا اسکور 3-0 کردیا،
کیویز کا خسارہ اختتام سے دو منٹ قبل اسٹیسی میکلسن نے کم کیا۔ آسٹریلیا نے چین کو 2-0 سے مات دے کر پانچویں پوزیشن اپنے نام کی،بیلجیئم نے امریکا کو اختتامی دو پوزیشنز 11-12 کے مقابلے میں 2-1 سے زیر کیا۔