بھارتی فلموں کی نمائش سے فائدہ ہوا جاوید شیخ
پاکستان فلم انڈسٹری کی رونقیں بھی واپس لانا چاہتے ہیں، سینئر اداکار
پاکستان فلم انڈسٹری کی رونقیں بھی واپس لانا چاہتے ہیں، سینئر اداکار فوٹو: فائل۔
فلم ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ کسی حد تک پاکستان میں سنیما انڈسٹری گزشتہ چند سالوں میں بہت ہوئی ہے لیکن ہمارا اصل ٹارگیٹ پاکستانی فلموں کی بحالی ہے۔
اگر سنیما اچھے بن سکتے ہیں تو اچھی اور معیاری فلمیں بھی بن سکتی ہیں، گزشتہ ایک سال سے فلم انڈسٹری جمود کا شکار ہیں جو ایک بہت بڑا المیہ ہے کچھ لوگ کوشش کررہے ہیں لیکن ان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام افراد اس موقع پر یکجا ہوکر اگر کوئی لائحہ عمل بنائیں تو پاکستانی فلمیں عوام کی توجہ کا مرکز بن سکتی ہیں۔
یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی جاوید شیخ نے کہا بھارتی فلمیں ہمارے مسائل کا حل نہیں ہمیں بہت سنجیدگی سے پاکستانی فلموں کی بحالی کے لیے کام کرنا ہوگا، انھوں نے کہا کہ اپنی فلم شروع کرنا چاہتے ہیں جس کی تیاریاں بھی مکمل ہوچکی ہیں لیکن ملک کی موجودہ صورتحال اور پھر الیکش کی وجہ سے فی الحال ممکن نہیں ہورہا لیکن اس سال اپنی نئی فلم ضرور شروع کروں گا۔