ریٹرننگ افسران کا دورہ این اے 250 کے 2 پولنگ اسٹیشن خستہ حال قرار

کالا پل اور گول مسجد کے قریب واقع 2 سرکاری اسکول خستہ حالت میں پائے گئے.

ریٹرننگ افسران کا 153پولنگ اسٹیشنوںکادورہ مکمل، تحریری رپورٹ بھیجیں گے. فوٹو: فائل

این اے 250 کے ریٹرننگ افسر سید اکرام الرحمن ، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر عزیز الرحمن اور ملک منور نے مذکورہ حلقے کے 153پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ مکمل کرلیا ہے۔

دورے کے دوران ریٹرننگ افسران نے حلقے میں 2 سرکاری اسکولوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز کو خستہ حال قراردیا ہے، منگل کو ریٹرننگ افسران نے حلقہ این اے 250 کے 153 پولنگ اسٹیشز کا دورہ کیا تھا اس موقع پر کالا پل اور گول مسجد کے قریب واقع 2 سرکاری اسکول نہایت خستہ حال تھے جنھیں ریٹرننگ افسران نے بھی خستہ حال قرار دے دیا ہے۔




ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرنے والے ریٹرننگ افسران الیکشن کمیشن کو پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ان 2 اسکولوں کی خستہ حالت سے تحریری طور پر آگاہ کریں گے ۔
Load Next Story