یونیورسٹی روڈ پرلگے درخت بے رحمی سے کاٹ دیے گئے
ایڈمنسٹریٹر صورتحال کا نوٹس لیں، ذمے داران کیخلاف کارروائی کی جائے،مکین.
کلفٹن میں واقع بے نظیر پارک کے سامنے فٹ پاتھ پر لگے درخت کاٹے جارہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ پارکس نے یونیورسٹی روڈ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائے جانے والے درخت بے رحمی اور سفاکی سے کاٹ دیے۔
علاقے کے مکینوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور ذمے دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کریں،باخبر ذرائع نے بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کے پارکس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مشتاق عبداﷲ کی ہدایت پر سابق ناظم مصطفی کمال کے دور میں یونیورسٹی روڈ گرین بیلٹ پر لگائے جانے والے درختوں کو کاٹ دیا گیا ہے، ان درختوں کے باعث علاقے کی خوبصورتی میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا تھا۔
مکین ان درختوں کی کٹائی سے شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں، مکینوں نے بلدیہ عظمیٰ کے افسران سے کہا اگر انھوں نے سائن بورڈ کمپنیوں کے چند مالکان کو خوش ہی کرنا تھا تو درختوں کو بے رحمی اور سفاکی سے کاٹنے کے بجائے ان کی چھٹائی کردیتے تو ان کا مقصد پورا ہوجاتا، علاقے کے مکینوں نے اس واقعہ کو ماحولیاتی آلودگی کا باعث قرار دیا ہے۔