اختر جدون کو ٹکٹ نہ دینے پر کارکنان کا بلاول ہائوس پر مظاہرہ

پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں غلط ہیں،اختر جدون.

پیپلز پارٹی کے رہنما اخترحسین جدون حامیوں کے ہمراہ بلاول ہائوس کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

پیپلز پارٹی کے کارکنان اور کیماڑی کی عوام نے پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست 239 پر عبدالقادر پٹیل اور سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 89 پر سید دلاور شاہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے اور سابق صوبائی وزیر اختر جدون کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کے خلاف بدھ کو بلاول ہائوس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔

نامعلوم افراد نے پتھراؤ کر کے متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے ، احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کو سلسلہ چلتا رہا ، مظاہرین نے بلاول ہائوس میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا، پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے پیغام ملنے اور آج (جمعرات) بلاول ہائوس طلب کیے جانے کے بعد اختر حسین جدون نے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔




بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے اختر حسین جدون نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کا کارکن ہوں اور پارٹی چھوڑنے اور ایم کیو ایم میں شمولیت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں غلط ہیں، انھوں نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل پر شدید تنقید کی اور آج بلاول ہائوس میںطلب کیا گیا ہے ۔
Load Next Story