عبدالقادر نے ٹیسٹ ٹیم کے انتخاب پر اعتراض جڑ دیا
پی ایس ایل کے پرفارمرز کو شامل کیا گیا،قائد اعظم ٹرافی ختم کردیں ، سابق اسپنر
فواد عالم،احمد شہزاد اور عمر اکمل کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ فوٹو: فائل
FAISALABAD:
عبدالقادر نے ٹیسٹ اسکواڈ کے انتخاب پر اعتراض جڑ دیا، ان کے مطابق پی ایس ایل کے پرفارمرز کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔
سرکاری نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں عبدالقادر نے دورئہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلیے اسکواڈ کے انتخاب کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، انھوں نے کہاکہ اگر کوچ اور سلیکٹرز کو پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیسٹ اسکواڈ منتخب کرنا ہے تو قائد اعظم ٹرافی کرانے کا کوئی فائدہ نہیں،ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارم کرنے والے کرکٹرز کا طویل فارمیٹ کے میچز کیلیے انتخاب کرنا چاہیے۔ پی ایس ایل میں سامنے آنے والوں کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مواقع دینا مناسب ہوگا۔
عبدالقادر نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فواد عالم،احمد شہزاد اور عمراکمل کو ڈراپ کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خود تسلیم کیاکہ ان کے بھتیجے امام الحق کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے منتخب کیا،اگر کوچنگ اسٹاف کو ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے تو سلیکشن کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں۔
ایک سوال پر عبدالقادر نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کا تنازع ختم ہونا چاہیے۔ دونوں ملکوں کے عوام کرکٹ کے دیوانے ہیں،روایتی حریفوں کے مقابلے ایشز سے بھی بڑے ہوتے ہیں،بھارتی حکومت کو کھیلوں میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔
انھوں نے تجویز پیش کی کہ باہمی سیریز کیلیے پاکستان ٹیم بھارت جا سکتی ہے یا پھر کسی نیوٹرل وینیو پر بھی میچز کرانا ممکن ہوگا،کرکٹ کی بہتری کیلیے دونوں ملکوں کو اس تنازع کا حل نکالنا چاہیے۔