سارہ محبوب کا آل پاکستان ٹینس ٹرافی پر قبضہ
انڈر18 فائنل میں محمد شعیب سرخرو، انڈر14 میں حامد اسرار نے میدان مارلیا
انڈر18 فائنل میں محمد شعیب سرخرو، انڈر14 میں حامد اسرار نے میدان مارلیا۔ فوٹو: فائل
لاہور:
دوسری ایس این جی پی ایل آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ کا لیڈیز سنگلز ٹائٹل سارہ محبوب نے جیت لیا۔
ٹورنامنٹ میں5 لاکھ 50 ہزار کی رقم 15 ایونٹس میں تقسیم کی گئی۔ سوئی گیس کے انڈر18 کے فائنل میں محمد شعیب نے ثاقب حیات کو دلچسپ مقابلے کے بعد6-3،6-3 سے ہرا کر ڈبل کراؤن حاصل کرلیا۔ انڈر14 کے فائنل میں حامد اسرار نے عزیر خان کو دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد 6-4، 3-6، 6-1 سے ہرا کر اس ٹورنامنٹ میں تیسرا ٹائٹل جیت لیا۔
گرلز انڈر18 کے فائنل میں شمزہ طاہر نے ماہا سید کو 6-0، 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر 12 ڈبلز کے فائنل میں بلال عاصم اور شاہیل طاہر نے احتشام ہمایوں اور حمزہ رومان کو 3 گھنٹے کے سخت مقابلے کے بعد 10-7، 4-6، 7-6 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔
انڈر10 کے فائنل میں پشاور کے حمزہ رومان نے لاہور کے احتشام ہمایوں کو8-3 سے ہرا کر فائنل جیت لیا۔ سینئر40 کے ڈبلز میں گیس اینڈ آئل کے طلحہ وحید اور میجر (ر) عدنان نے حسن سید اور محمد خالق کو6-4، 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔
50 پلس کے فائنل میں عارف فیروز اور محمد خالد نے نثار وقار اور میاں عامر الطاف کو 6-2، 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ 60 پلس کے فائنل میں بابر احمد اور بریگیڈیئر (ر) غضنفر نے میجر (ر) سید اکرام اور مبین ملک کو 6-1، 6-1 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایم ڈی ایس این جی پی ایل عامر طفیل تھے۔ اس موقع پر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے اسپورٹس سیل کے صدر سہیل احمد گلزار، جنرل سیکریٹری اشرف ندیم، اسپورٹس آفیسر محمد ہارون اور سیکریٹری پنجاب ٹینس رشید ملک، چیف ریفری عارف قریشی، فہیم صدیقی و دیگر کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔