ناجائز منافع خوروں نے مرغی کے گوشت کی قیمت بھی بڑھادی
مرغی کے گوشت کی قیمت316روپے فی کلوتک پہنچ گئی،28 روپے فی کلواضافہ
مرغی کے گوشت کی قیمت316روپے فی کلوتک پہنچ گئی،28 روپے فی کلواضافہ۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
ناجائز منافع خوروں نے مرغی کے گوشت کی قیمت بھی بڑھادی۔
کراچی میں آنے والی گرمی کی لہر اپنے پیچھے مہنگائی کے اثرات چھوڑ گئی،صرف دو روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 28 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا،رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بے لگام ہوجاتا ہے لیکن مرغی کی قیمتوں میں دس روز قبل ہی اضافہ شروع ہوگیا ہے۔
کنٹرولر جنرل آف پرائسز کمشنر کراچی کے نرخ نامہ کے مطابق ہفتہ 5مئی کو مرغی کے گوشت کی قیمت 288روپے کلو مقرر کی گئی جو پیر تک 316روپے کلو تک پہنچ گئی۔ مرغی فروش سرکاری نرخ سے بھی بیس روپے زائد تک قیمت وصول کررہے ہیں۔
ادھر رمضان کے لیے مرغی کی طلب و رسد اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر ہاؤس میں ایڈیشنل کمشنر رابعہ افشاں رباب کے زیر صدارت اجلاس میں شریک پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بتایا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ شدید گرمی کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے فارمز میں مرغیوں کو نقصان پہنچا ہے ، گرمی کی وجہ سے بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں دوسری جانب گائے ،بچھیا ،بکرے کا گوشت مہنگا ہونے کی وجہ سے مرغی کی عمومی طلب بڑھ رہی ہے۔
پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بتایا کہ طلب کے مطابق رسد بڑھانے کے لیے فارمز میں مرغیوں کی افزائش بڑھائی جارہی ہے اور رمضان کی آمد تک مرغی کی قیمت میں 60سے 70روپے کلو تک کمی متوقع ہے۔
ایڈیشنل کمشنر نے پولٹری فارمرز کو سپلائی بڑھانے کے ساتھ دکانداروں کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔