صحت خراب ہے پیش نہیں ہوسکتا اسحاق ڈار
سپریم کورٹ نے ایک انتخابی تنازع میں اسحاق ڈارکو ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔
سپریم کورٹ نے ایک انتخابی تنازع میں اسحاق ڈارکو ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ فوٹو:فائل
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو سپریم کورٹ میں پیشی سے استثنیٰ کیلیے میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔
عدالت عظمیٰ میں دائر متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار بیماری کے باعث پیش ہونے سے قاصر ہیں۔ درخواست کے ساتھ 2 صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ بھی لگائی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار دل اور مہروں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔
میڈیکل رپورٹ پر26 اپریل کی تاریخ درج ہے جس کے مطابق معالج اسحاق ڈارکی طبی حالت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ آزمائشی بنیادوں پر اسحاق ڈارکی فزیو تھراپی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایک انتخابی تنازع میں اسحاق ڈارکو ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے، آج (منگل کو) چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں فل بینچ سماعت کرے گا۔