ڈاکٹر سلیمان انٹیلی جنس بیورو کے نئے سربراہ تعینات
اعجازمنیرسیکریٹری ایوی ایشن،خالق دادلک کمانڈنٹ پولیس اکیڈمی مقرر۔
اعجازمنیرسیکریٹری ایوی ایشن،خالق دادلک کمانڈنٹ پولیس اکیڈمی مقرر۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
وفاقی حکومت نے پولیس سروس کے ڈاکٹرسلیمان خان کوگریڈ 22 میں ترقی دیکرانٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کانیاسربراہ تعینات کردیا جبکہ اعجازمنیرکوسیکریٹری ایوی ایشن تعینات کردیا گیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پولیس سروس کے ڈاکٹرسلیمان خان ڈی جی آئی بی تعینات کردیا،ڈاکٹر سلیمان خان آئی بی میںجوائنٹ ڈائریکٹرجنرل تعینات تھے، انکا تعلق پولیس سروس اور14ویں کامن گروپ سے ہے ۔ڈاکٹرسلمان خان نے30 اپریل 1986 کوسول سروس جوائن کی اور22 نومبر 2023 کو60 سال کی عمرکوپہنچ کررٹائر ہوں گے۔
آفتاب سلطان کی بطورڈی جی آئی بی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد ڈی جی آئی بی کا عہدہ خالی ہوگیاتھا۔پولیس سروس گریڈ 22کے مہرخالق داد لک کو کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی تعینات کیا گیا،اس سے قبل مہرخالق دادلک آئی بی میں تعینات تھے۔
ایک اورنوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ڈاکٹر اعجاز منیرکوگریڈ بائیس میں ترقی دیکرسیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن تعینات کیا گیا۔ گریڈ 21 کے سیدطارق ہدیٰ کوایڈیشنل سیکریٹری وزارت تجارت تعینات کردیا گیا جبکہ گریڈ 19کی کلثوم حئی کی ڈپٹی سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا۔